Retina-related questions

آنکھ کے اندر پردہ بصارت یعنی Retina کی بیماریاں ہمیشہ سے ایک معمہ رہی ہیں۔ مدتوں سے یہی سمجھا جاتا رہا ہے کہ آنکھوں کے پردے خراب ہو جائیں تو وہ ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ لیکن پچھلے سالوں میں اس شعبہ میں جو انقلاب آیا ہے اس کی وجہ سے پردے کی بیماریوں کے بےشمار مریضوں کا اب علاج ممکن ہو گیا ہے۔ خاص طور پر شوگر کی بیماری سے جن کی آنکھوں کے پردے خراب ہو جاتے ہیں ان میں سے بہت زیادہ مریضوں کی پریشانی ختم کرنا اب ممکن ہو گیا ہے۔ اس کیلئے ہم مختلف قسم کے طریقے استعمال کرتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کا علاج ہم لیزر مشینوں کے ذریعے کرتے ہوں، بہت سے مریضوں کے علاج کیلئے ہم جدید ادویات کے انجیکشنز آنکھوں میں لگاتے ہیں اور ایک بہت بڑی تعداد کا علاج ایک جدید آپریشن سے کرتے ہیں جس کو ویٹریکٹومی اپریشن کہا جاتا ہے۔ میرے پاس لاہور میڈیکیئر آئی سنٹر میں جدید ترین ویٹریکٹومی مشینیں اور لیزر مشینیں موجود ہیں جنھیں استعمال کرکے میں آپریشن کرتا ہوں۔

پردہ بصارت کیوں خراب ہو جاتا ہے؟ ریٹینا کے علاج کا بہترین طریقہ کیا ہے؟ کیا لیزر لگوانی چاہئے کہ نہیں؟ آنکھ میں ٹیکے لگوانا کیا فائدہ مند ہے؟ یہ اس طرح کے بہت سے سوالات کے سلسلے میں معلومات کیلئے درج ذیل پوسٹس کو کلک کریں اور مطالعہ کریں اور ان معلومات کو دوسروں سے شیئر کریں تاکہ کسی ضرورت مند کا بھلا ہو جائے۔

درجِ ذیل پوسٹس میں آنکھوں کے پردوں کی بیماریوں کے مختلف پہلوؤوں سے ڈسکس کیا گیا ہے

  • Gene therapy improves vision in patients with retinitis pigmentosa in phase 2b trial
    جین تھراپی کیسے کی جاتی ہے۔ تندرست جینز کو باقاعدہ گرو کیا جاتا ہے اور پھر ریٹینا کے اندر انجیکٹ کر دیا جاتا ہے جہاں اُن کی نشوونما ہوتی ہے اور ریٹینا کام کرنا شروع کر دیتی ہے۔
  • میکولوپیتھی کی بیماری علامات کیا ہوتی ہیں؟
    میکیولا آنکھ کا انتہائی اہم حصہ ہے۔ میکیولا کی خرابی نظر کی بہت زایادہ خرابی کا باعث بن جاتی ہے۔ اگر وقت پر تشخٰیص ہو جائے تو اکثر اوقات یا تو نقصان بچایا جا سکتا ہے یا بچایا جا سکتا ہے۔
  • میکولوپیتھی کی وجوہات کیا ہوتی ہیں؟
    میکیولا کی بیماری کی وجہ سے چیزیں ٹیڑھی نظر آنا شروع ہو جاتی ہیں۔ چیزیں صاف نظر آنا بند ہو جاتی ہے۔
  • کیا میکیولا کی بیماری کا کوئی علاج ممکن ہے؟
    میکیولا کی خرابی کے صحیح ہونے کا انحصار اِس بات پر ہے کہ خراب ہونے کا سبب کیا ہے۔ بعض سبب قابلِ علاج ہوتے اور بعض ناقابلِ علاج۔ اِس کے علاوہ ایک اور اہم چیز یہ ہے کہ علاج کب کیا جاتا ہے۔ تاخیر سے علاج شروع ہو تو اکثر اوقات علاج مشکل ہو جاتا… Read more: کیا میکیولا کی بیماری کا کوئی علاج ممکن ہے؟
  • CSCR
    یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں ریٹینا کا بالکل درمیان والا حصہ کام چھوڑ دیتا ہے۔ ریٹینا کے پیچھے پانی کی طرح کا مادہ اکٹھا ہو جاتا ہے۔ بہت سارے لوگوں میں یہ بعض دوائیوں کے سائیڈ ایفیکٹ کی وجہ سے ہو جاتا ہے لیکن زیادہ لوگوں میں کوئی وجہ نہیں ملتی۔
  • کیا ریٹینا تبدیل ہو سکتی ہے؟
    یہ انسانوں کا خواب ہے کہ کسی طریقے سے ریٹینا کا متبادل بنا لیا جائے۔ کچھ محدود کامیابیاں انسان کو مل بھی چکی ہیں۔ اسی پہلو پر کچھ حقائق پیش کئے گئے ہیں۔
  • میں نے سُنا ہے کہ RP کا کوئی جدید علاج دریافت ہو گیا ہے؟ کیا یہ صحیح ہے؟
    ریٹینا کی بیماری ریٹینائٹس پگمنٹوزا بہت سے لوگوں میں پائی جاتی ہے۔ اکثر لوگوں میں خاندانی بیماری کی حیثیت سے پائی جاتی ہے۔ اور ایک ہی خاندان کے کئی افراد اِ س بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔ اِس کی کیا وجوہات ہیں؟ اِس کا کیا علاج ممکن ہے؟ یہ اور اِس طرح کے دیغر سوالات کے جوبات دیئے گئے ہیں۔
  • کیا Retinitis Pigmentosa کا علاج ہو سکتا ہے؟
    ریٹینائٹس پگمنٹوزا ریٹینا کی وہ بیماری ہے جس پر بہت زیادہ ریسرچ ہو رہی ہے۔ یہ بیماری بہت سے خاندانوں میں نسلاً بعد نسل چلتی ہے۔ چنانچہ سب سے مؤثر طریقہ علاج تو ابھی تک جینیٹک کونسلنگ کا ہے۔ یعنی اگلی نسلوں میں اِس بیماری کو پیدا ہونے سے بچایا جائے۔ دوسرا طریقہ جو مستقبل قریب میں عام ہو جائے گا وہ جین تھراپی کا ہے۔ تیسرا طریقہ جس پر بہت کام ہو رہا ہے اور شاید وہ بھی مستقبل قریب میں میسر ہو جائے وہ مصنوعی ریٹینا یعنی ریٹینا چپ retina chip کا ہے۔ اِس طرح کی تفصیلات کو اِن پوسٹس میں ڈسکس کیا گیا ہے۔
  • What is Retinitis Pigmentosa (RP)
    ریٹینائیٹس پگممنٹوزا ایک ایسی بیماری جو کافی لوگوں میں پائی جاتی ہے۔ اس کی سب سے نمایاں علامت یہ ہے کہ رات کو بہت کم نظر آتا ہے یا بالکل نظر نہیں آتا۔ اس بیماری پر بہت زیادہ ریسرچ ہو رہی ہے خاص طور پر جین تھراپی کے بارے میں بہت امید ہے کہ جلد ہی اِس بیماری کے مریضوں کیلئے خوشخبری سنائے گی۔ فی الحال اگرچہ اِس بیماری کی وجہ کا علاج کرنا ممکن نہیں لیکن اِس بیماری کی وجہ سے جو پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں اُن کا علاج کیا جا سکتا ہے۔
  • میکولوپیتھی‏ Maculopathy
    مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ کی آنکھ کا میکولا خراب ہو گی ہے جس کا علاج ممکن نہیں ہے۔ یہ کیا بیماری ہے؟ کیا آپ مجھے سمجھا سکتے ہیں؟ پردۂ بصارت کا مرکزی حصہ یعنی میکولا Macula کہلاتا ہے۔ دیکھنے کے کام میں اس کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے۔ کہا جا سکتا ہے… Read more: میکولوپیتھی‏ Maculopathy
  • Optic Nerve آپٹک-نرو
    ایک بہت بڑی تعداد مریضوں کی وہ ہے جن کی نطر کے مسائل کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ اُن کی آپٹک نروع خراب ہو گئی ہوتی ہے۔ آپٹک نرو کی خرابی کا بہت سے مریضوں میں علاج ممکن ہوتا ہے بشرطیکہ وہ جلد کسی معالج کے پاس پہنچ جائیں۔ بہت زیادہ لیٹ ہو جانے کے بعد علاج ممکن نہیں ہوتا۔ اسی طرح بہت سے مریضوں کی آپٹک نرو کا نقصان ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔
  • لیزر کے ذریعے پردہ بصارت کا علاج
    ذیابیطس آنکھوں کو کیا نقصان پہنچاتی ہے؟   میرے والد صاحب کو کافی عرصہ سے شوگر کی بیماری ہے۔ چند دن پہلے اچانک اُن کی نظر کم ہو گئی۔ ڈاکٹر صاحب کو دکھایا تو ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ اُن کے پردے کی خون کی ایک نالی پھٹ گئی ہے۔ انھوں نے دوائیاں لکھ کر دی… Read more: لیزر کے ذریعے پردہ بصارت کا علاج
  • سر ریٹینا کے آپریشن کے بعد نظر آجائے گا؟؟؟
    اِن شاء اللہ ضرور نظر آئے گا۔ کتنا نظر آئے گا؟ اِس بات کا انحصار اِس پر ہے اُکھڑنے کے بعد کتنی جلدی آپریشن کروایا جاتا ہے، اگر دس کے اندر اندر ہو جائے تو بہترین رزلٹ ملتا ہے پھر جتنا تاخیر ہوتی جائے اُتنا کم فایدہ ہوتا ہے۔ البتہ اگر آپریشن نہیں کروائیں گے… Read more: سر ریٹینا کے آپریشن کے بعد نظر آجائے گا؟؟؟
  • آنکھوں میں بلیڈنگ
    ڈاکٹر صاحب میری آنکھ کے پردے پر بلیڈنگ ہو گئی ہے اور نظر دھندلا گئی ہے۔ کیا آپریشن کے بغیر دوائیوں سے اِس کا علاج ہو سکتا ہے؟ مجھے آپریشن سے بہت ڈر لگتا ہے! وعلیکم السلام میں معذرت خواہ ہوں کیونکہ معائنہ کئے بغیر میرے لئے کوئی مشورہ دینا ممکن نہیں۔ پردۂ بصارت کے… Read more: آنکھوں میں بلیڈنگ
  • آنکھوں کے اندر انجیکشنز
  • مجھے کیسے پتہ چل سکتا ہے کہ شوگر میری آنکھوں کو نقصان پہنچا رہی ہے
    ذیابیطس آنکھوں کے لیے ایک خطرناک بیماری ہے۔ سب سے زیادہ خطرناک نقصان وہ ہے جو ریٹینا کو پہنچتا ہے۔ اس پوسٹ میں ذیابیطس ریٹینوپیتھی diabetic retinopathy پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
  • کیا ریٹینا کا علاج واقعی مفید ہوتا ہے؟
    ایک زمانے میں ریٹینا کی بیماریاں واقعی لاعلاج ہی ہوتی تھیں لیکن اب سائینس کی بدولت علاج کے جو بیشمار طریقے دریافت ہو گئے ہیں خصوصاً اپریشن کے ذریعے علاج کے طریقے اُن کی بدولت اب ریٹینا کی بہت سی بیماریاں لاعلاج نہیں رہیں۔
  • وٹریکٹومی کیسے کی جاتی ہے؟ یہ آپریشن اتنا مہنگا کیوں؟
    ویٹریکٹومی آپریشن آج کے دور کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اِس کی ایجاد سے پہلے ریٹینا کی بہت ساری بیماریاں لاعلاج ہی سمجھی جاتی تھیں لیکن اِس طریقۂ علاج کے ایجاد ہونے کے بعد اب بہت ساری بیماریاں لاعلاج نہیں رہیں۔ اِس طریقۂ علاج کی کچھ تفصیلات اِس مضمون میں بیان کی گئی ہیں۔
  • کیا ریٹنا لیزر سے ٹھیک ہو جاتا ہے؟ کیا یہ دوبارہ جڑ جاتا ہے؟
    ریٹنا کے بہت سے مسائل کا علاج لیزر تھراپی سے کیا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر لیزر تھراپی شوگر کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس پوسٹ میں اسی سلسلے کی کچھ تفصیلات پر بات کی گئی ہے۔
  • ریٹنا کی خرابی کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟ کیا ریٹنا انٹرا ویٹریل انجیکشن سے ٹھیک ہو جائے گی؟
    بہت سی دوائیاں ایسی ہیں جو آنکھ کے اندرونی حصوں خصوصاً ریٹینا کے علاج کیلئے بہت مفید ہیں لیکن وہ قطروں کی شکل میں استعمال کرنے سے یا گولیوں کی شکل میں لینے سے فائدہ نہیں پہنچاتیں بلکہ اُن کو انجیکشن کے ذریعے آنکھ کے اندر پہنچانا پڑتا ہے۔ اور چونکہ آنکھ کے اندر انفیکشن ہو جانے کی صورت میں بہت زیادہ نقصان ہو جانے کا خطرہ ہوتا ہے اسلئے یہ انجیکشن پورے آپریشن کے پروٹوکول سے لگانا ضروری ہوتے ہیں۔ چنانچہ اِس طرح کے انجیکشنز اپریشن ہی تصور کئے جاتے ہیں
  • Retina detachment
    آنکھ کے پردے کا اکھڑ جانا ایک خطرناک مرض ہے۔ جب اکھڑ جائے تو فوری علاج بہت ضروری ہوتا ہے، تاخیر سے علاج کا فائدہ نہیں۔ بہت سے لوگوں کو اس کی اہمیت کا اندازہ نہیں ہوتا جس سے تاخیر ہو جاتی ہے۔ اس پوسٹ میں بیماری اور علاج کی اہمیت اجاگر ک گئی ہے۔
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× For appointment click here