Squint-related questions

آنکھوں کا بھینگاپن

بہت سارے لوگوں کی آنکھوں میں توازن نہیں ہوتا۔ زیادہ تر لوگوں میں بچپن میں ہی یہ مسئلہ سامنے آ جاتا ہے۔ اسے آنکھوں کا  ٹیڑھاپن یا بھینگاپن کہتے ہیں۔ بچوں میں مسئلہ انتہائی اہم ہوتا ہے کیونکہ بہت زیادہ بچوں میں یہ مسئلہ سو فیصد قابل علاج ہوتا ہے! لیکن اگر بچپن میں علاج نہ کیا جائے تو اکثر لوگوں میں پھر کوئی علاج ممکن نہیں ہوتا۔ بہت سارے بچوں میں سات سال کی عمر سے پہلے پہلے علاج کرنا ضروری ہوتا ہے! اس لئے جن کے بچوں کو یہ مسئلہ درپیش ہو اُن کیلئے بہت ضروری ہے کہ ذیل کی پوسٹس کا مطالعہ کریں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

درجِ ذیل پوسٹس میں آنکھوں کے بھینگاپن کے بارے میں مختلف پہلوؤوں سے ڈسکس کیا گیا ہے

درجِ ذیل پوسٹس میں آنکھوں کے بھینگاپن کے بارے میں مختلف پہلوؤوں سے ڈسکس کیا گیا ہے

  • بھینگاپن کا آپریشن کیسے کیا جاتا ہے
    بھینگے پن کے اپریشن کے کیا مراحل ہوتے ہیں؟ آپریشن کیسے کیا جاتا ہے؟
  • کچھ لوگوں کی آنکھیں ٹیڑھی کیوں ہو جاتی ہیں
    بھینگاپن کسے کہتے ہیں؟ یہ بیماری کیوں ہوتی ہے؟ آنکھوں کے عضلات کیا ہوتے ہیں کہاں ہوتے ہیں؟ اِن کی بیماریاں کیوں پیدا ہوتی ہیں؟ اِس طرح کی تفصیلات کیلئے یہ پوسٹ مفید ہو سکتی ہے۔
  • ٹیڑھےپن کا علاج کیسے کیا جاتا ہے
    بھینگے پن کے علاج کی ٹیکنیک۔ بھینگے پن کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟
  • ٹیڑھی آنکھوں کا علاج نہ کرانے سے کیا نقصان ہو سکتا ہے؟
    ہت دفعہ بھینگا پَن نفسیاتی اُلجھنوں کا باعث بنتا ہے خصوصاً بچوں اور خواتین میں۔ جِن بچوں میں عضلے کا فالج اِس کی وجہ ہوتا ہے اُن میں لاشعوری طور پر سر اور چہرے کی ابنارمل پوزیشن آختیار کی جاتی ہے۔ اِس پوزیشن سے گردن کے مہرے عمر بھر کے لئے خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ سردرد، چکّر آنا، پڑھتے ہوئے الفاظ کا حرکت کرنا شروع کر دینا اِس مرض کی عام علامات ہیں۔ اِن کی موجودگی کارکردگی کو متاثر کرتی ہے۔ بچوں کا پڑھائی سے دل اُچاٹ ہو جاتا ہے۔ کام سے لوگ جی چُرانے لگتے ہیں جِس کی اُن کو وجہ بھی سمجھ نہیں آتی۔
  • آنکھوں کے ٹیڑھےپن سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات
    جو وجوہات اِس کی بنیاد بنتی ہیں اُن پر توجہ دینے سے اِس سے بچاٶ ممکن ہے۔ مثلاً بہت سارے بچوں میں تیز بخار کے جھٹکے لگتے ہیں جِس کے دوران دماغ کے کِسی حصّے کو نقصان پہنچ جاتا ہے جِس سے بھینگا پَن شروع ہو جاتا ہے۔ اگر بخار کو شدید ہونے سے بچایا جا سکے تو بھینگے پَن سے بچاٶ ممکن ہے۔ شوگر اور بلڈ پریشر کو اگر صحیح طرح کنٹرول کیا جا سکے اور کنٹرول رکھا جا سکے تو اِس سے بھی بھینگا پَن سے بچاٶ ممکن ہے۔ اگر کِسی بچے کی نظر کمزور ہے خصوصاً اگر ایک آنکھ کی نظر دُوسری آنکھ کی نسبت بہت زیادہ کمزور ہے تو عینک کے باقائدہ اِستعمال سے بھینگا پَن سے بچایا جا سکتا ہے۔
  • میرے بچے کی آنکھوں میں کبھی کبھی ٹیڑھا پن کا شک ہونے لگتا ہے؟ مجھے کیا کرنا چاہئے؟
    ب آپ بچے کی مختلف تصاویر کو دھیان سے دیکھیں. یا اُس کی ویڈیو بنا کر دیکھیں. تاکہ اچھی طرح واضح ہو جائے گا کہ مسئلہ ہے بھی یا نہیں۔ اگر موجود ہو تو فوراً الرٹ ہو جائیں! اگر بچوں میں کبھی کبھی تھوڑا سا ٹیڑھا پن محسوس ہوتا ہے خصوصاً کسی ایک آنکھ میں! یہ قریب سے سکرین دیکھنے سے تو مسئلے کا آغاز ہے۔ سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنے قریب کسی آئی سپشلسٹ کو جا کر معائنہ کروائیں۔
  • میں بلوچستان سے ھوں، میری آنکھیں بھینگا پن کا شکار ہیں کیا اِن کا علاج ھو سکتا ہے؟
    جو وجوہات اِس کی بنیاد بنتی ہیں اُن پر توجہ دینےکی ضرورت ہے۔ مثلاً دماغ کے کِسی حصّے کو بلڈپریشر یا شوگر سے نقصان پہنچ گیا ہے تو اُس سے بھینگا پَن شروع ہو جاتا ہے۔ چناچہ بلڈپریشر یا شوگر کا علاج کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر چوٹ لگنے سے ہوا ہے تو پہلے اُس کا علاجکریں۔ اگر بچپن سے ہے تو پھر تو اپریشن ہی علاج ہے۔
  • کیا بھینگے پن کا آپریشن کے نقصانات بھی ہوتے ہیں؟
    اگر تجربہ کار ڈاکٹر آپریشن کرے اور آپریشن کیلئے معیاری انتظامات موجود ہوں، اور آپریشن سے پہلے ہر حوالے سے معائنہ کیا گیا ہو تو آپریشن سے نظر کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔
  • السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ڈاکٹر صاحب عرض ہے کہ بھینگے پن کے آپریشن سے نظر کے کمزور ہونے یا ختم ہونے کا اندیشہ تو نہیں ہوتا؟ میرا سال کا بیٹا ہے اسے بھنگا پن ہے۔
    وعلیکم السلام اگر تجربہ کار ڈاکٹر آپریشن کرے اور آپریشن کیلئے معیاری انتظامات موجود ہوں، اور آپریشن سے پہلے ہر حوالے سے معائنہ کیا گیا ہو تو آپریشن سے نظر کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔
  • ڈاکٹر صاحب میرے بچے کی آنکھوں میں ٹیرھا پن ہے۔ کیا آپریشن نہ کروانے سے نظر تو متأثر نہیں ہوتی؟
    جیسا کہ تصویر میں نظر آ رہا ہے؛ ایک آنکھ سے چیزیں نظر آ رہی ہیں جبکہ دوسری آنکھ سے بس شک سا پڑ رہا ہے کہ شاید کچھ ہے لیکن سمجھ نہیں آ رہی۔ یہ amblyopia ہے جو اکثر بچوں میں پیدا ہو جاتا ہے۔ کیونکہ دماغ کو سمجھ ہی نہیں آ رہی ہوتی کہ سامنے کیا ہے؟ یا پھر دونوں آنکھیں اکیلی اکیلی تو دیکھ لیتی ہیں لیکن اکٹھی ایک کی چیز کو نہیں دیکھ سکتیں۔ جس کی وجہ سے ساری عمر کوئی ایک آنکھ لازماً ٹیڑھی ہو جاتی ہے۔ کبھی دائیں اور کبھی بائیں۔ اگر وقت پر علاج ہو جائے تو دونوں بیماریاں سو فیصد قابلِ علاج ہیں لیکن اگر وقت گذر جائے تو پھر ساری عمر کوئی علاج ممکن نہیں ہوتا۔
  • میری بیگم میری طرح عمر رسیدہ ہیں، کچھ عرصہ سے انھیں دو دو نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ کیا آپ اِس سلسلے میں مدد کر سکتے ہیں؟
    دو دو نظر آنے والا مسئلہ جو ہے یہ زیادہ تر extraocular muscle paralysis سے ہوتا ہے یعنی شوگر یا بلڈپریشر کی بیماری کی وجہ سے آنکھوں کا مسل یا مسلز کمزور ہو جاتے ہیں۔ اصل علاج تو یہ ہے کہ اُن بیماریوں کا صحیح طرح علاج کیا جائے۔ شوگر اور بلڈ پریشر کی بیماری کا صحیح طرح علاج کرنے سے یہ مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔ اگر چھ ماہ تک ٹھیک نہ ہو تو مسلز کا آپریشن کرنا پڑتا ہے۔ اُس سے پہلے وقتی طور پر عینک میں prisms لگانے دو نظر آنے بند ہو جاتے ہیں۔
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× For appointment click here