کمپیوٹر کے استعمال کے حوالے سے مسائل
کمپیوٹر آج کے دور کی ایک نعمت ہے جس نے دنیا میں ایک بہت بڑا انقلاب برپا کر دیا ہے۔ ہماری زندگی میں کمپیوٹر مختلف حیٹیتوں سے حصہ ڈال رہا ہے، کبھی یہ کتاب بن جاتا ہے، کبھی یہ ٹی وی بن جاتا ہے، کبھی یہ کیمرے کا روپ دھار لیتا ہے۔ جو مختلف کمپنیوں کے اور اداروں کے لمبے چوڑے ریکارڈ رجسٹر ہوتے تھے اب ان کی جگہ بھی کمپیوٹر نے لے لی ہے۔ کسی زمانے میں کتابوں کی بڑی بڑی الماریاں بھرنی پڑتی تھیں اب بڑے لائیبریریاں ہمارے موبائل میں محفوظ ہو جاتی ہیں۔ ڈیزائننگ اور انجیئرنگ کا بھی بہت بڑا کام کمپیوٹر ہی انجام دینے لگے ہیں۔
اس لئے کمپیوٹر کی نعمت سے فائدہ نہ اٹھانا اس نعمت کی ناقدری بھی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ موجودہ زمانے کی دوڑ میں ہار مان کر خودکشی کرنے کے مترادف بھی ہے۔
جو لوگ کمپیوٹر کو غلط کہتے ہیں ان کو دراصل کمپوٹر کے غلط استعمال پر گفتگو کرنی چاہئے یا کمپیوٹر کے استعمال کرنے کے غلط طریقے پر ۔گفتگو کرنی چاہئے نہ کہ کمپیوٹرپر
کمپیوٹر کے استعمال کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ اس کے مختلف پہلوؤں پر نیچے کے صفحات میں بات کی گئی ہےجو دراصل علمی بحث کیلئے نہیں بلکہ عمل کرنے کئلئے ہے۔
- تھوڑی تھوڑی دیر بعد آنکھوں کو دور کسی چیز پر مرکوز کریں۔تھوڑی تھوڑی دیر بعد آنکھوں کو دور کسی چیز پر مرکوز کریں۔ کمپیوٹر کے کام کے دوران آنکھوں کو مسلسل قریب کے فاصلے پر مرکوز کرنا پڑتا ہے۔ اس سے Convergence معمول سے بہت زیادہ کرنی پڑتی ہے۔ یعنی دونوں آنکھیں ناک کے قریب آجاتی ہیں اور پھر لمبے عرصے تک اسی طرح… Read more: تھوڑی تھوڑی دیر بعد آنکھوں کو دور کسی چیز پر مرکوز کریں۔
- کمپیوٹر کے استعمال کے دوران آنکھوں کیلئے ضروری احتیاطیںکمپیوٹر وژن سنڈروم Computer vision syndrome کمپیوٹر وژن سنڈروم کیا ہوتا ہے؟ اس کیفیت میں مریض کو مختلف ایسی تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے؛ جن کا واضح تعلق کمپیوٹر کے استعمال جڑا ہوا معلوم ہوتا ہے۔ کمپیوٹر کے اِستعمال کرنے میں بے احتیاطی سے بہت سارے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ اُن میں سے بہت سارے… Read more: کمپیوٹر کے استعمال کے دوران آنکھوں کیلئے ضروری احتیاطیں
- کمپیوٹر وژن سنڈروم کیا ہوتا ہے؟کمپیوٹر وژن سنڈروم کیا ہوتا ہے؟ اس کیفیت میں مریض کو مختلف ایسی تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے؛ جن کا واضح تعلق کمپیوٹر کے استعمال جڑا ہوا معلوم ہوتا ہے۔ کمپیوٹر کے اِستعمال کرنے میں بے احتیاطی سے بہت سارے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ اُن میں سے بہت سارے تو آنکھوں سے متعلق… Read more: کمپیوٹر وژن سنڈروم کیا ہوتا ہے؟
- کمپیوٹر وژن سنڈروم کی کونسی علامات ہوتی ہیں؟کمپیوٹر وژن سنڈروم کی کونسی علامات ہوتی ہیں؟ اِس کی علامات بیماری کے مختلف مراحل پر مختلف ہوتی ہیں۔ اِسی طرح علامت کا اِس بات پر بھی انحصار ہے کہ کونسے کونسے عوامل کس مریض میں کارفرما ہیں۔ اگر ایک شخص نظر کمزور ہونے کے باوجود عینک کے بغیر کمپیوٹر استعمال کرتا ہے تو اُس… Read more: کمپیوٹر وژن سنڈروم کی کونسی علامات ہوتی ہیں؟
- کمپیوٹر پر نظر کے مسائل کب پیدا ہوتے ہیں؟جب مریض کی ہسٹری لیں تو درجِ ذیل عوامل نمایاں طور پر موجود ہوتے ہیں: کمپیوٹر کا روزانہ استعمال اوسطاً تین گھنٹے یا زیادہ کرنا۔ خاص طور پر کمپیوٹر کو مسلسل استعمال کرنا۔ کمپیوٹر وژن سنڈروم میں مریض کو مختلف ایسی تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے؛ جن کا واضح تعلق کمپیوٹر کے استعمال جڑا… Read more: کمپیوٹر پر نظر کے مسائل کب پیدا ہوتے ہیں؟
- کیا ہر کمپیوٹر اِستعمال کرنے والے کو اِن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟کیا ہر کمپیوٹر اِستعمال کرنے والے کو اِن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ بہت سارے سروے کئے گئے ہیں اور بہت سارے ہسپتالوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اِسی طرح مختلف گھروں اور دفتروں میں کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کے انٹرویو کئے گئے ہیں جن سے پتہ چلا کہ لمبے عرصہ سے کمپیوٹر… Read more: کیا ہر کمپیوٹر اِستعمال کرنے والے کو اِن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟
- کیا کمپیوٹر کے تھوڑے بہت استعمال سے بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟کیا کمپیوٹر کے تھوڑے بہت استعمال سے بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ اصل میں ایک بہت اہم غلطی کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ہم کمپیوٹر کے بڑے محدود تصور تک اس تکلیف کو جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں حالانکہ ہماری زندگیوں میں کمپیوٹر کا استعمال بہت ہی زیادہ بڑھ چکا ہے۔ موبائل کا استعمال… Read more: کیا کمپیوٹر کے تھوڑے بہت استعمال سے بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟
- کیا کمپیوٹر سے کوئی مضر شعاعیں نکلتی ہیں جو اس بیماری کا سبب بنتی ہے؟یہ تکالیف پیدا کیوں ہوتی ہیں؟ کیا کمپیوٹر سے کوئی مضر شعاعیں نکلتی ہیں یا کوئی اور چیز اس بیماری کا سبب بنتی ہے؟ شعاعوں والا فلسفہ تو دراصل ایک غلط العام تصور ہے۔ حقیقت میں اس تکلیف کو پیدا کرنے میں متفرق محرکات حصہ لیتے ہیں۔ بالخصوص درجِ ذیل قابلِ ذکر ہیں: کچھ ناگزیر احتیاطوں… Read more: کیا کمپیوٹر سے کوئی مضر شعاعیں نکلتی ہیں جو اس بیماری کا سبب بنتی ہے؟
- کمپیوٹر وژن سنڈروم سے بچاوٴ اور علاج کے لئے کیا کرنا چاہئے؟کمپیوٹر وژن سنڈروم سے بچاوٴ اور علاج کے لئے کیا کرنا چاہئے؟ بیماری کا باعث بننے والی مختلف وجوہات پر غور کرکے تلاش کرنے کی کوشش کریں کہ آپ کی تکلیف کا سبب کونسے محرکات ہیں؟ اپنی آنکھوں کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ اگر ہو سکے تو آنکھوں کی ساخت، اُن کے کام کرنے کے… Read more: کمپیوٹر وژن سنڈروم سے بچاوٴ اور علاج کے لئے کیا کرنا چاہئے؟
- کیا عینک کے استعمال سے کمپیوٹر وژن سنڈروم کا تعلق ہے؟کیا عینک کے استعمال سے کمپیوٹر وژن سنڈروم کا تعلق ہے؟ عینک کی ضرورت ہو لیکن بغیر عینک کے کام چلانے کا رُجحان کمپیوٹر کے کام کے دوران مشکلات کا باعث بنتا ہے۔ کئی عینک استعمال ہی نہیں کرتے، جس سے Accommodative spasm کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اِس کیفیت میں آنکھوں کے پٹھے… Read more: کیا عینک کے استعمال سے کمپیوٹر وژن سنڈروم کا تعلق ہے؟
- کمپیوٹر اور موبائل کی سیٹنگز کے ساتھ ضرور کشتی کریںکمپیوٹر کی سیٹنگز کے ساتھ ضرور کشتی کریں ہمارے اکثر دوست کمپیوٹر یا موبائل کی سیٹنگز کو مقدر سمجھ کر قبول کرتے ہیں۔ حالانکہ بہت ساری ایسی چیزیں ہوتی ہیں جن کو ہر کوئی اپنی ضرورت کے مطابق تبدیل کر سکتا ہے اور پھر وقتاً فوقتاً ایڈجسٹ کر سکتا ہے مثلاً الفاظ کا سائز… Read more: کمپیوٹر اور موبائل کی سیٹنگز کے ساتھ ضرور کشتی کریں