کمپیوٹر کی سیٹنگز کے ساتھ ضرور کشتی کریں
ہمارے اکثر دوست کمپیوٹر یا موبائل کی سیٹنگز کو مقدر سمجھ کر قبول کرتے ہیں۔ حالانکہ بہت ساری ایسی چیزیں ہوتی ہیں جن کو ہر کوئی اپنی ضرورت کے مطابق تبدیل کر سکتا ہے اور پھر وقتاً فوقتاً ایڈجسٹ کر سکتا ہے مثلاً
الفاظ کا سائز بڑا کرنے سے میسیجز اور اخبار وغیرہ پڑھنے میں بڑی آسانی ہو جاتی ہے۔
سکرین زوم کو بڑا کرنے سارے پروگرام ہی بڑے نظر آنے شروع ہو جاتے ہیں۔
سکرین کا مدھم یا تیز ہونا، وغیرہ۔
اِن کو بدلنا سیکھیں اور حالات کے مطابق ایڈجسٹ کرتے رہا کریں۔
درج بالا مناظر اکثر دیکھنے کو ملتے ہیں جو انسان کو بالآخر کمپیوٹر وژن سنڈروم کی طرف دھکیل دیتے ہیں
Leave a Reply