آنکھوں کی بیماریوں اور علاج کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کیلئے مینو پر کلک کریں

اوپن اینگل گلوکوما کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟

اوپن اینگل گلوکوما کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟

اس مرض کے علاج کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ مریض کس سٹیج پر ڈاکٹر کے پاس آتا ہے۔

اگرابھی مرض کی ابتدائی سٹیج ہو تواِس مرض کے علاج میں ترجیحِ اوّل علاج بذریعہ لیزر ہوتا ہے۔ زیا دہ تر مریضوں کا علا ج لیزر کے ذریعے کیا جا سکتا ہے لیزر مشین کی مدد سے Trabecular meshwork میں بند ہو جانے والے سوراخوں کوکھل دیا جاتا ہے جس سے مواد کی خون کی طرف واپسی کا راستہ بند ہونے اور پریشر بڑھنے کا امکان ختم ہو جاتا ہے دوسرے لفظوں میں اکثرلوگوں کا  کالا موتیا تقریبا مستقلاً طور پر ختم ہو جاتا ہے۔ تاہم کالا موتیا کی اس قسم میں بہت سارے لوگوں میں یہ نقص دوبارہ پیدا ہو جانے کا خدشہ ہوتا ہے اس لئے ضروری ہوتا ہے کہ مریض کا معائنہ وقفوں وقفوں سے ہوتا رہے۔

بہت سارے مریضوں کو لیزر لگوانے کے باوجود دوائیاں بھی استعال کرنی پڑتی ہیں۔ تاہم دوائیوں کی مقدار کم ہو جاتی ہے اور کم پوٹینسی کی دوائیاں بھی کافی مفید ہو جاتی ہیں۔

اگر مرض کی شدت بڑھ چکی ہو تو لیزر سے فا ئدہ ہونے کا امکان کم ہوتا ہے اس صورت میں پہلی ترجیح یہ ہوتی ہے کہ دوائیوں کے ذریعے آنکھ کے پریشر کو کنٹرول کر کے ایسی سطح پر رکھا جائے جس پر Optic nerve کا نقصان رک جائے۔

اگر دوائیاں استعال کرنے کے باوجود نقصان ہو رہا ہو توپھر اپریشن کرنا ضروری ہوتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ نظر بالکل نارمل تو نہ ہو سکے تاہم  بروقت اپریشن سے نظر کو ختم ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔

اگر اپریشن کے حوالے سے کوئی عملی مسائل ہوں یا کسی دوسری بیماری کی وجہ سے اگر اپریشن کو ملتوی کرنا ضروری ہو تو پھر دوا ئیاں استعمال کرنے کے علاوہ کوئی اور  آپشن نہیں ہوتا۔

×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× For appointment click here