قرنیہ کی بیماریاں
آنکھ کا وہ حصہ جسے قرنیہ یعنی Cornea کہا جاتا ہے اس کی خرابیاں پوری دنیا میں بالخصوص ہمارے ملک میں بہت سے لوگوں کے نابینا ہونے کی وجہ ہے۔ ان میں سے بہت سے لوگ وہ ہوتے ہیں جن کا اگر بروقت علاج کر دیا جائے تو ان کو نابینا ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔ اور بہت سے وہ لوگ جو نابینا ہو چکے ہیں ان کو قرنیہ کی پیوندکاری یعنی Keratoplasty کے ذریعے دوبارہ دیکھنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔ ہمارے پاس ایسی بیماریوں سے بچاؤ کا علاج بھی کیا جاتا ہے، قرنیہ مخروطیہ یعنی Keratoconus کا علاج بھی کیا جاتا ہے اور قرنیہ کی پیوندکاری کی سہولت بھی موجود ہے۔
درجِ ذیل پوسٹس میں قرنیہ کی مختلف بیماریوں کے مختلف پہلوؤوں سے ڈسکس کیا گیا ہے
- قرنیہ کیا ہے؟ یہ کیسے خراب ہوتا ہے؟آنکھ کے کس حصہ کو قرنیہ کہتے ہیں؟ آ نکھ میں دو شفّاف محدّب عدسے ہوتے ہیں جِن کا کام شعاعوں کو آنکھ کے پردۂ بصارت پر مُنعکس کرنا ہوتا ہے۔ جو عدسہ سب سے باہر ہوتا ہے اُسے قرنیہ کہتے ہیں ۔سامنے سے دیکھنے سے آنکھ کا جو حصہ رنگدار ﴿براؤن، نیلا وغیرہ﴾ نظر آتا… Read more: قرنیہ کیا ہے؟ یہ کیسے خراب ہوتا ہے؟
- قرنیہ کی خرابی کی علامات کیا ہوتی ہیں؟قرنیہ کی خرابی کی صورت میں قرنیہ کیسا نظر آتا ہے؟ اور اِس کی خرابی کی دیگر کونسی علامات ہوتی ہیں؟ قرنیہ اگر تھوڑا خراب ہو تو آ نکھ کا رنگ ﴿برا ؤن، نیلا وغیرہ﴾ گدلا گدلا نظر آتا ہے . اگر کافی زیادہ خراب ہو تو آنکھ دُودھیا رنگ کی نظر آتی ہے۔ اگر بہت ہی زیادہ خرابی… Read more: قرنیہ کی خرابی کی علامات کیا ہوتی ہیں؟
- قرنیہ کی پیوندکاری کیسے کی جاتی ہے؟قرنیہ کی پیوندکاری یعنی کیراٹوپلاسٹی آپریشن کے مختلف مراحل یہ وہ آپریشن ہے جس میں مریض کے خراب قرنیہ کو کاٹ کر اتار دیتے ہیں اور کسی کا عطیہ کیا ہوا قرنیہ لگا دیتے ہیں۔ نیچے والی تصاویر پر غور کرنے سے آپ کو اس آپریشن کے مختلف مراحل سمجھنے میں مدد ملے گی۔