آنکھوں کی بیماریوں اور علاج کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کیلئے مینو پر کلک کریں

کیا عینک کے استعمال سے کمپیوٹر وژن سنڈروم کا تعلق ہے؟

 

کیا عینک کے استعمال سے کمپیوٹر وژن سنڈروم کا تعلق ہے؟

  • عینک کی ضرورت ہو لیکن بغیر عینک کے کام چلانے کا رُجحان کمپیوٹر کے کام کے دوران مشکلات کا باعث بنتا ہے۔
  • کئی عینک استعمال ہی نہیں کرتے، جس سے Accommodative spasm کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اِس کیفیت میں آنکھوں کے پٹھے تشنج کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس سے سردرد اور دیگر تکالیف ہوتی ہیں۔ ایک اور مسئلہ یہ ہے اس دوران عینک کا صحیح نمبر معلوم کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ کمپیوٹر بھی غلط نمبر دیتا ہے اور مریض کو بھی جب شیشے لگا کر چیک کیا جاتا ہے تو وہ غلط نمبروں پر مطمئن ہو جاتا ہے لیکن جب عینک استعمال کرتا ہے تو وہ سیٹ نہیں آتی۔ اِس کا علاج یہ ہے کہ صحیح نمبر چیک کیا جائے اور صحیح طریقے سے عینک کو استعمال کیا جائے۔
  • کُچھ لوگ عینک کا استعمال صحیح طرح نہیں کرتے۔ مثلاً جو عینک ہر وقت لگانی ضروری وہ صرف قریب کا کام کرتے ہوئے استعمال کرتے ہیں۔
  • خصوصاً چالیس سال کی عمر کے بعد لوگوں کو کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اِس عمر میں قریب اور دور کی عینک علیحدہ علیحدہ ہو جاتی ہے لیکن کمپیوٹر کا فاصلہ عموماً نہ قریب والی عینک کے مطابق ہوتا ہے [جو عموماً 15 انچ ہوتا ہے] اور نہ ہی دور والی عینک کے مطابق [جو عموماً 20 فٹ ہوتا ہے]۔ چنانچہ کسی عینک سے بھی آنکھوں کو سکون نہیں ملتا۔اِس کا حل یہ ہوتا ہے کہ ایک تیسری عینک بنائی جائے جو کمپیوٹر کے فاصلے کے مطابق ہو یا پھر دوسرا حل یہ ہوتا ہے کہ Progressive شیشوں والی عینک استعمال کی جائے جس میں مختلف فاصلوں کے لئے مختلف فوکس موجود ہوتے ہیں۔
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× For appointment click here