آنکھوں کی بیماریوں اور علاج کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کیلئے مینو پر کلک کریں

میری بیگم میری طرح عمر رسیدہ ہیں، کچھ عرصہ سے انھیں دو دو نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ کیا آپ اِس سلسلے میں مدد کر سکتے ہیں؟

آپ کی بیگم صاحبہ کو دو دو نظر آنے والا مسئلہ جو ہے یہ زیادہ تر extraocular muscle paralysis سے ہوتا ہے یعنی شوگر یا بلڈپریشر کی بیماری کی وجہ سے آنکھوں کا مسل یا مسلز کمزور ہو جاتے ہیں۔ جیسا کہ نیچے کی تصاویر میں مختلف نروز اور مختلف مسلز کی مثالیں دکھائی گئی ہیں۔ اصل علاج تو یہ ہے کہ اُن بیماریوں کا صحیح طرح علاج کیا جائے۔ شوگر اور بلڈ پریشر کی بیماری کا صحیح طرح علاج کرنے سے یہ مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔ اگر چھ ماہ تک ٹھیک نہ ہو تو مسلز کا آپریشن کرنا پڑتا ہے۔ اُس سے پہلے وقتی طور پر عینک میں prisms لگانے دو نظر آنے بند ہو جاتے ہیں۔

درجِ ذیل تصویر میں 6th nerve کا فالج ہو گیا ہوا ہے:

درجِ ذیل تصویر میں 4th nerve کے فالج والی مریضہ نظر آ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے سر کو بھی ٹیڑھا کیا ہوا ہے:

نیچے کی تصویر میں 3rd nerve کے فالج کی مریضہ کی تصویر نظر آ رہی ہے۔ 

×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× For appointment click here