اسلام علیکم میری دوست کا بیٹا ہے. اس کی آنکھوں میں بھینگا پن ہے. ڈاکٹر نے عینک لگائی ہے کہ عینگ سے بھینگا پن ٹھیک ہو جائے گا۔ کیا آگے جا کے عینک اتر جائے گی؟ وہ پوچھ رہی ہے کہ کیا عینک سے یہ مسئلہ ٹھیک ہو جائے گا؟
بہت سے چھوٹے بچوں کی آنکھیں undergrow کرتی ہیں جس کی وجہ سے plus نمبرز کی عینک لگانی پڑتی ہے۔ اگر عینک کے باقاعدہ استعمال سے آنکھیں سیدھی ہو جائیں تو یہ خوش قسمتی ہوتی ہے ورنہ جلد از جلد آپریشن کرنا ضروری ہوتا ہے۔بچے کی آنکھوں میں بہت بھینگا پن ہو تو اُس کا […]
ہمارے بچے کی آنکھوں میں بھینگا پن ہے جو نیچے کی تصویروں میں نظر آ رہا ہے؟ کیا اِس کا علاج ہو سکتا ہے؟

جواب: بچے کی آنکھوں میں بہت بھینگا پن ہے۔ اِس کا جلد از جلد آپریشن کیا جانا چاہئے۔ کیونکہ تاخیر ہونے سے دونوں آنکھوں کی جو کوآرڈینیشن دماغ میں بننی ہوتی ہے وہ نہیں بنتی۔ چنانچہ جو آنکھ زیادہ دیر ٹیڑھی رہتی وہ amblyopia کا شکار ہو جاتی ہے۔ اور سیکھنے والی عمر گذر جائے […]
بھینگاپن کا آپریشن کیسے کیا جاتا ہے
بھینگے پَن کا اپریشن کیسے کیا جاتا ہے؟ کِس طرح نُقص دُور ہو جاتا ہے؟ علاج کے لئے مختلف طریقے اِستعمال کیے جاتے ہیں؛ چند مثالیں دی جاتی ہیں: جو عضلہ کمزور ہو جائے اُس کو چھوٹا کر دیا جاتا ہے۔ جو عضلہ سکڑ چکا ہو اُس کو لمبا کر دیا جاتا ہے۔ جو آنکھ […]
کچھ لوگوں کی آنکھیں ٹیڑھی کیوں ہو جاتی ہیں
بعض لوگ جب کسی چیز کی طرف دیکھ رہے ہوتے ہیں تو اُن کی ایک آنکھ تو اُسی چیز کی طرف ہوتی ہے جبکہ دُوسری آنکھ کا کسی اور طرف ہوتا ہے۔ اِس کیفیّت کو بھینگا پَن کہتے ہیں جیسا کہ ان تصویروں میں نظر آ رہا ہے۔ بھینگے پَن کی وجہ […]
ٹیڑھےپن کا علاج کیسے کیا جاتا ہے
کیا بھینگے پَن کا علاج ممکن ہے؟ زیادہ تر مریضوں کا علاج ممکن ہوتا ہے۔ علاج کا تعلّق نُقص کی نوعیت سے ہوتا ہے۔ اگر آنکھ کی کارکردگی ناقص ہے اور کسی طریقے سے اُس کی کام کرنے کی صلاحیّت کو بہتر کیا جا سکے تو اِس سے بھینگا پَن ٹھیک ہو جائے گا اگر […]
ٹیڑھی آنکھوں کا علاج نہ کرانے سے کیا نقصان ہو سکتا ہے؟
بھینگے پَن کا علاج نہ کروانے کے کیا نقصانات ہو سکتے ہیں؟ بد نمائی بہت دفعہ بھینگا پَن نفسیاتی اُلجھنوں کا باعث بنتا ہے خصوصاً بچوں اور خواتین میں۔ جِن بچوں میں عضلے کا فالج اِس کی وجہ ہوتا ہے اُن میں لاشعوری طور پر سر اور چہرے کی ابنارمل پوزیشن آختیار کی جاتی ہے۔ […]
آنکھوں کے ٹیڑھےپن سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات
کیا کوئی ایسی حفاظتی تدابیر ہیں کہ جِن سے بھینگا پَن کو پیدا ہونے سے روکاجا سکے؟ جو وجوہات اِس کی بنیاد بنتی ہیں اُن پر توجہ دینے سے اِس سے بچاٶ ممکن ہے۔ مثلاً بہت سارے بچوں میں تیز بخار کے جھٹکے لگتے ہیں جِس کے دوران دماغ کے کِسی حصّے کو نقصان پہنچ […]
میرے بچے کی آنکھوں میں کبھی کبھی ٹیڑھا پن کا شک ہونے لگتا ہے؟ مجھے کیا کرنا چاہئے؟
میرے بچے کی آنکھوں میں کبھی کبھی ٹیڑھا پن کا شک ہونے لگتا ہے؟ مجھے کیا کرنا چاہئے؟ جب آپ بچے کی مختلف تصاویر کو دھیان سے دیکھیں گے یا اُس کی ویڈیو بنا کر دیکھیں گے اچھی طرح واضح ہو جائے گا کہ مسئلہ ہے یا نہیں۔ اگر موجود ہو تو فوراً الرٹ ہو […]
میں بلوچستان سے ھوں، میری آنکھیں بھینگا پن کا شکار ہیں کیا اِن کا علاج ھو سکتا ہے؟
بھینگا پن کے بارے میں عمومی معلومات کیلئے درجِ ذیل لنک پر کلک کریں اور مطالعہ کریں، آپ کو آپ کے اکثر سوالات کے جواب مل جائیں گے۔ جہاں تک اِس بات کا تعلق ہے کہ آپ کی آنکھوں میں بھینگا پن کیوں ہے اِس کیلئے معائنہ ضروری ہے۔ آپ کیلئے کونسا علاج مناسب ہے […]
وعلیکم السلام اگر تجربہ کار ڈاکٹر آپریشن کرے اور آپریشن کیلئے معیاری انتظامات موجود ہوں، اور آپریشن سے پہلے ہر حوالے سے معائنہ کیا گیا ہو تو آپریشن سے نظر کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔
السلام علیکم میں نے جو آرٹیکل میں نے لکھے ہوئے ہیں اُن کا مطالعہ کریں کیونکہ وہ بہت عام فہم ہیں۔ آنکھوں میں ٹیڑھا پن آ جانے کی مختلف مریضوں میں مختلف وجوہات ہوتی ہیں۔ چنانچہ سب کا علاج ایک جیسا نہیں ہوتا۔ مثلاً 1۔ اگر شوگر ہے اور اُس کی وجہ سے آنکھ کا […]
