آپ کی نظر اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

ڈاکٹر آصف کھوکھر ایک سینئر آئی سرجن ہیں جو لاہور میڈیکیئر آئی سنٹر میں بطور کنسلٹنٹ پریکٹس کر رہے ہیں۔ جو کہ جدید ترین تشخیصی اور سرجیکل ٹیکنالوجیز کے ساتھ پاکستان کا بہترین آنکھوں کا مرکز ہے۔

ڈاکٹر کو آنکھوں کے آپریشنز کرتے ہوئے 34 سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے خصوصاً فیکو سرجری، لیزر سرجری، وٹریوریٹینل سرجری، اور اوکولوپلاسٹک سرجری میں اُن کی دلچسپی رہی ہے۔
وہ پیشہ ورانہ مہارت کے لیے پرعزم ہیں۔ اُن کا مشن آنکھوں کی بیماریوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ وہ مریضوں کے لیے اپنی ہمدردی کے لیے مشہور ہیں۔ ہر مریض کو خصوصی توجہ دینا اُن کا خاصہ ہے۔

اگر آپ یا آپ کے گھر میں کسی کو نظر کا مسئلہ ہے تو ماہر آئی سرجن سے بروقت مشورہ کرنا ضروری ہے۔

آپ کی بینائی قیمتی ہے — اسے تجربہ کار ہاتھوں میں محفوظ کریں

Click here and send message to book your appointment or ask your question about LASIK, Squint, or Retina

اپوائنٹمنٹ لینے کیلئے یا لاسک،بھینگاپن، یا پردہ بصارت کے بارے میں اگر کوئی سوال ہے تو یہاں کلک کرکے میسیج کریں

السلام علیکم میں نے جو آرٹیکل میں نے لکھے ہوئے ہیں اُن کا مطالعہ کریں کیونکہ وہ بہت عام فہم ہیں۔
آنکھوں میں ٹیڑھا پن آ جانے کی مختلف مریضوں میں مختلف وجوہات ہوتی ہیں۔ چنانچہ سب کا علاج ایک جیسا نہیں ہوتا۔ مثلاً
1۔ اگر شوگر ہے اور اُس کی وجہ سے آنکھ کا مسل کام چھوڑ گیا ہے تو شوگر کو صحیح طرح کنٹرول کرنے سے بھینگا پن ختم ہو جاتا ہے۔
2۔ اگر بچے کی نظر کمزور ہے خاص طور پر مثبت نمبر والے شیشے لگ رہے ہیں مثلاً 6+ تو باقاعدگی سے عینک استعمال کرنے سے ٹیڑھا پن ختم ہو جاتا ہے۔
3۔ اگر intermittent exotropia ہے تو آنکھوں کی کچھ ورزشیں ہوتی ہیں جن کے کرنے سے ٹیڑھا پن ختم ہو جانے کا امکان ہوتا ہے۔
4۔ اگر آنکھوں کے مسلز میں فالج ہے، یا ایک وقت میں ایک آنکھ ہی فوکس کرتی ہے دوسری ٹیڑھی ہو جاتی ہے اور عمر بھی ابھی کم ہے تو اِس صورت میں آپریشن ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔ اور جلدی آپریشن ضروری ہوتا ہے۔
5۔ بعض ایسی بھی صورتیں ہیں جن میں آپریشن بھی ضروری ہوتا ہے اور بعد میں دیگر علاج بھی لمبا عرصہ چلتا رہتا ہے۔

یہ تو عمومی باتیں ہیں آپ کے مریض کا کیا مسئلہ ہے، اُس کی بیماری کس سٹیج پر ہے؟ یہ باتیں معائنہ کئے بغیر معلوم کرنا ممکن نہیں۔ چنانچہ معائنہ کئے بغیر میرے لئے کوئی مشورہ دینا ممکن نہیں۔

وعلیکم السلام اگر تجربہ کار ڈاکٹر آپریشن کرے اور آپریشن کیلئے معیاری انتظامات موجود ہوں، اور آپریشن سے پہلے ہر حوالے سے معائنہ کیا گیا ہو تو آپریشن سے نظر کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔

ہمارے پاس جدید ترین اپریشن تھیٹر ہے جس میں اپریشن کیلئے جرمنی کی جدید ترین اپریشن مائیکروسکوپس ہیں، بیہوشی کیلئے جدید ترین مشینیں ہیں۔ اپریشن کرنے کا تجربہ بھی دہائیوں پر محیط ہے اور بہترین ادویات استعمال کرتے ہیں اسلئے الحمدللہ ہمارے ہاں اپریشن بہت محفوظ ہے اگرچہ یہ ایک بہت بڑی حقیقت ہے کہ آخری نتائج اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہیں۔ ہم اسباب بہترین استعمال کرتے ہیں۔ 

Squint repair

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *