آپ کی نظر اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

ڈاکٹر آصف کھوکھر ایک سینئر آئی سرجن ہیں جو لاہور میڈیکیئر آئی سنٹر میں بطور کنسلٹنٹ پریکٹس کر رہے ہیں۔ جو کہ جدید ترین تشخیصی اور سرجیکل ٹیکنالوجیز کے ساتھ پاکستان کا بہترین آنکھوں کا مرکز ہے۔

ڈاکٹر کو آنکھوں کے آپریشنز کرتے ہوئے 34 سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے خصوصاً فیکو سرجری، لیزر سرجری، وٹریوریٹینل سرجری، اور اوکولوپلاسٹک سرجری میں اُن کی دلچسپی رہی ہے۔
وہ پیشہ ورانہ مہارت کے لیے پرعزم ہیں۔ اُن کا مشن آنکھوں کی بیماریوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ وہ مریضوں کے لیے اپنی ہمدردی کے لیے مشہور ہیں۔ ہر مریض کو خصوصی توجہ دینا اُن کا خاصہ ہے۔

اگر آپ یا آپ کے گھر میں کسی کو نظر کا مسئلہ ہے تو ماہر آئی سرجن سے بروقت مشورہ کرنا ضروری ہے۔

آپ کی بینائی قیمتی ہے — اسے تجربہ کار ہاتھوں میں محفوظ کریں

Click here and send message to book your appointment or ask your question about LASIK, Squint, or Retina

اپوائنٹمنٹ لینے کیلئے یا لاسک،بھینگاپن، یا پردہ بصارت کے بارے میں اگر کوئی سوال ہے تو یہاں کلک کرکے میسیج کریں

بعض لوگ جب کسی چیز کی طرف دیکھ رہے ہوتے ہیں تو اُن کی ایک آنکھ تو اُسی چیز کی طرف ہوتی ہے جبکہ دُوسری آنکھ کا کسی اور طرف ہوتا ہے۔ اِس کیفیّت کو بھینگا پَن کہتے ہیں جیسا کہ ان تصویروں میں نظر آ رہا ہے۔

 

 

 

بھینگے پَن کی وجہ کیا ہوتی ہے؟

اللہ تعالی نے ہمیں دو آنکھیں دی ہیں۔ جب ہم کسی چیز کی طرف دیکھتے ہیں تو دونوں آنکھیں خود بخود اُسی چیز کی طرف مُڑ جاتی ہیں؛ کیسے؟ اگر کسی وجہ سے اِن دونوں آنکھوں کی coordination  خراب ہو جائے اور دونوں کی مطلوبہ مربوُط انداز میں حرکت نہ کر سکیں تو بھینگا پَن کی بیماری سامنے آتی ہے۔

آنکھیں اِتنی متفرّق سِمتوں میں کیسے حرکت کر لیتی ہیں؟

آنکھ حرکت کیسے کرتی ہے؟ ہر آنکھ کے اللہ تعالی نے چھ عضلات لگائے ہیں؛ ہر عضلہ کے اپنے مخصوص فرائض ہیں۔ کُچھ خاص سمتوں میں حرکت یا تو اِس عضلہ کی وجہ سے ہوگی یا اِس کی مدد سے ہوگی۔ یُوں جب دونوں آنکھیں جب ایک خاص سمت میں تَک رہی ہوتی ہیں تو دراصل بارہ کے بارہ عضلات اپنے کام میں جُڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ اُن سب کے بڑے نفیس اور متوازن تعامل کے نتیجے میں یہ کام ہو رہا ہوتا ہے۔ اگر کسی وجہ سے ایک عضلہ بھی اِس توزازن کو کھو دے تو ایک آنکھ ٹیڑھی ہو جاتی ہے۔  نیچے کی تصاویر میں وہ عضلات {یا پٹھے} نظر آرہے جو آنکھوں کی مختلف سمتوں میں حرکات کے ذمہ دار ہوتے ہیں:

Squint repair

 

 

آنکھوں کی حرکات غیر مربُوط کیوں ہو جاتی ہیں؟

توازُن خراب ہو جانے کی عموماً ذیل کی تین وجوہات میں سے کوئی وجہ ہوتی ہے:

  1. دماغ دونوں آنکھوں کی حرکات کے توازُن کو برقرار نہ رکھ پائے۔
  2. ایک آنکھ  کی کارکردگی کسی وجہ سے ناقص ہو جائے مثلاً سفید موتیا سے، پردے خرابی سے، ایک آنکھ کی نظر قدرتی طور پر دُوسری کے مقابلے میں بہت زیادہ کمزور ہو وغیرہ
  3. بارہ عضلات میں سے کوئی ایک یا زیادہ عضلات بیمار ہو جائیں اور پُوری طرح کام نہ کرتے ہوں مثلاً کس عضلہ کو فالج ہو جائے، کسی عضلہ کی نشوونما ناقص ہوئی ہو، کسی عضلہ کو چوٹ آ جائے، وغیرہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *