آپ کی نظر اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

ڈاکٹر آصف کھوکھر ایک سینئر آئی سرجن ہیں جو لاہور میڈیکیئر آئی سنٹر میں بطور کنسلٹنٹ پریکٹس کر رہے ہیں۔ جو کہ جدید ترین تشخیصی اور سرجیکل ٹیکنالوجیز کے ساتھ پاکستان کا بہترین آنکھوں کا مرکز ہے۔

ڈاکٹر کو آنکھوں کے آپریشنز کرتے ہوئے 34 سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے خصوصاً فیکو سرجری، لیزر سرجری، وٹریوریٹینل سرجری، اور اوکولوپلاسٹک سرجری میں اُن کی دلچسپی رہی ہے۔
وہ پیشہ ورانہ مہارت کے لیے پرعزم ہیں۔ اُن کا مشن آنکھوں کی بیماریوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ وہ مریضوں کے لیے اپنی ہمدردی کے لیے مشہور ہیں۔ ہر مریض کو خصوصی توجہ دینا اُن کا خاصہ ہے۔

اگر آپ یا آپ کے گھر میں کسی کو نظر کا مسئلہ ہے تو ماہر آئی سرجن سے بروقت مشورہ کرنا ضروری ہے۔

آپ کی بینائی قیمتی ہے — اسے تجربہ کار ہاتھوں میں محفوظ کریں

Click here and send message to book your appointment or ask your question about LASIK, Squint, or Retina

اپوائنٹمنٹ لینے کیلئے یا لاسک،بھینگاپن، یا پردہ بصارت کے بارے میں اگر کوئی سوال ہے تو یہاں کلک کرکے میسیج کریں

وعلیکم السلام اگر تجربہ کار ڈاکٹر آپریشن کرے اور آپریشن کیلئے معیاری انتظامات موجود ہوں، اور آپریشن سے پہلے ہر حوالے سے معائنہ کیا گیا ہو تو آپریشن سے نظر کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ آپ خود نیچے کی تصویر سے سمجھ سکتے ہیں کہ ٹیڑھے پن کا اپریشن آنکھ کے باہر والے حصے پر جو مسلز لگے ہوتے ہیں ان پر کیا جاتا ہے جبکہ دیکھنے کا بنیادی نظام آنکھ کے گولے کے اندر ہوتا ہے:

Squint repair

جبکہ دیکھنے کا نظام آنکھ کے گولے کے اندر ہوتا ہے جہاں لینز اور ریتینا یعنی آنکھ کا پردہ ہوتا ہے جیسا کہ نیچے کی تصویر میں نظر آ رہا ہے:

Vision system

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *