آپ کی نظر اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

ڈاکٹر آصف کھوکھر ایک سینئر آئی سرجن ہیں جو لاہور میڈیکیئر آئی سنٹر میں بطور کنسلٹنٹ پریکٹس کر رہے ہیں۔ جو کہ جدید ترین تشخیصی اور سرجیکل ٹیکنالوجیز کے ساتھ پاکستان کا بہترین آنکھوں کا مرکز ہے۔

ڈاکٹر کو آنکھوں کے آپریشنز کرتے ہوئے 34 سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے خصوصاً فیکو سرجری، لیزر سرجری، وٹریوریٹینل سرجری، اور اوکولوپلاسٹک سرجری میں اُن کی دلچسپی رہی ہے۔
وہ پیشہ ورانہ مہارت کے لیے پرعزم ہیں۔ اُن کا مشن آنکھوں کی بیماریوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ وہ مریضوں کے لیے اپنی ہمدردی کے لیے مشہور ہیں۔ ہر مریض کو خصوصی توجہ دینا اُن کا خاصہ ہے۔

اگر آپ یا آپ کے گھر میں کسی کو نظر کا مسئلہ ہے تو ماہر آئی سرجن سے بروقت مشورہ کرنا ضروری ہے۔

آپ کی بینائی قیمتی ہے — اسے تجربہ کار ہاتھوں میں محفوظ کریں

Click here and send message to book your appointment or ask your question about LASIK, Squint, or Retina

اپوائنٹمنٹ لینے کیلئے یا لاسک،بھینگاپن، یا پردہ بصارت کے بارے میں اگر کوئی سوال ہے تو یہاں کلک کرکے میسیج کریں

Squint eyes

بہت سے چھوٹے بچوں کی آنکھیں undergrow کرتی ہیں جس کی وجہ سے plus نمبرز کی عینک لگانی پڑتی ہے۔ اگر عینک کے باقاعدہ استعمال سے آنکھیں سیدھی ہو جائیں تو یہ خوش قسمتی ہوتی ہے ورنہ جلد از جلد آپریشن کرنا ضروری ہوتا ہے۔
بچے کی آنکھوں میں بہت بھینگا پن ہو تو اُس کا جلد از جلد آپریشن کیا جانا چاہئے۔ کیونکہ تاخیر ہونے سے دونوں آنکھوں کی جو کوآرڈینیشن دماغ میں بننی ہوتی ہے وہ نہیں بنتی۔ چنانچہ جو آنکھ زیادہ دیر ٹیڑھی رہتی وہ amblyopia کا شکار ہو جاتی ہے۔ اور سیکھنے والی عمر گذر جائے تو پھر پوری عمر دونوں آنکھیں بیک وقت نہیں دیکھ سکتیں۔
Amblyopia or lazy eye
یہ بیماری چھوٹی عمر میں سو فیصد قابلِ علاج ہوتی ہے لیکن بچہ بڑا ہو جائے تو پھر نہ کسی دوائی سے ٹھیک ہو سکتی ہے اور نہ ہی کسی آپریشن سے۔
بھینگا پن کے بارے میں مزید معلومات کیلئے درجِ ذیل لنک پر کلک کرکے مطالعہ کر سکتے ہیں:
https://drasifkhokhar.com/squint/

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *