آنکھوں کی بیماریوں اور علاج کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کیلئے مینو پر کلک کریں

ٹیڑھےپن کا علاج کیسے کیا جاتا ہے

کیا بھینگے پَن کا علاج ممکن ہے؟

زیادہ تر مریضوں کا علاج ممکن ہوتا ہے۔ علاج کا تعلّق نُقص کی نوعیت سے ہوتا ہے۔

  • اگر آنکھ کی کارکردگی ناقص ہے اور کسی طریقے سے اُس کی کام کرنے کی صلاحیّت کو بہتر کیا جا سکے تو اِس سے بھینگا پَن ٹھیک ہو جائے گا
  • اگر سفید موتیا کی وجہ سے بھینگاپن آ گیا ہے تو سفید موتیا کا آپریشن کرنے سے اکثر بھینگاپن بھی ٹھیک ہو جاتا ہے۔
  • اگرکسی بچے کی نظر کمزور ہو خصؤصاً بعید نظری یعنی hypermetropia کی پرابلم ہو تو اور عینک کی ضرورت ہے تو عینک کا صحیح طریقے سے اِستعمال شروع کرنے سے آہستہ آہستہ ٹیڑھاپَن ٹھیک ہوجاتا ہے۔
  • اِسی طرح اگر آنکھ کے کسی مسل کا فالج ہو گیا ہے یا پیدائشی طور پر مسل کمزور بنا ہے؛ تو اُسکی لمبائی کو کم کرکے اُس کی کارکردگی کو اکثر اوقات بہتر کرنا ممکن ہوتا ہے۔
  • اگر کوئی مسل سکڑ گیا ہو تو اس کو بھی آپریشن کرکے صحٰیح کیا جا سکتا ہے۔
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× For appointment click here