آنکھوں کی بیماریوں اور علاج کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کیلئے مینو پر کلک کریں

لاسک اپریشن کے بعد کیا مسائل ہو سکتے ہیں؟

السلام علیکم ڈاکٹر صاحب میں نے آپ سے 2017 میں لاسک آپریشن کروایا تھا۔ نظر بالکل صحیح ہے۔ آجکل میری آنکھوں میں بہت درد ہو رہا ہے جیسے آنکھوں کے پٹھے کھچ رہے ہوں۔ یہ تکلیف وقتاً فوقتاً ہو جاتی ہیں۔ مجھے کوئی قطرے بتائیں۔

وعلیکم السلام جو علامات آپ بتا رہی ہیں یہ تو زیادہ تر گلے کی خرابی، نزلہ، یا زکام وغیرہ کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ کیونکہ اتنے سالوں کے بعد تو آپریشن کے کوئی اثرات باقی نہیں رہتے۔ آنکھوں میں بھی اگر کوئی مسئلہ ہے تو اُس کو معائنہ کرکے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
آپ درجِ ذیل قطرے استعمال کرکے دیکھیں اگر کچھ عرصہ استعمال کرکے بھی فرق نہ پڑے اور ناک، کان یا گلے کی کوئی تکلیف بھی موجود نہ ہو تو پھر کسی وقت آ کر معائنہ کروائیں۔ معائنہ کئے بغیر میرے لئے کوئی مشورہ دینا ممکن نہیں۔
Systane eye drops 4 times a day

×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× For appointment click here