آنکھوں کی بیماریوں اور علاج کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کیلئے مینو پر کلک کریں

آنکھوں کے ٹیڑھےپن سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات

کیا کوئی ایسی حفاظتی تدابیر ہیں کہ جِن سے بھینگا پَن کو پیدا ہونے سے روکاجا سکے؟

جو وجوہات اِس کی بنیاد بنتی ہیں اُن پر توجہ دینے سے اِس سے بچاٶ ممکن ہے۔  مثلاً

  • بہت سارے بچوں میں تیز بخار کے جھٹکے لگتے ہیں جِس کے دوران دماغ کے کِسی حصّے کو نقصان پہنچ جاتا ہے جِس سے بھینگا پَن شروع ہو جاتا ہے۔
  • اگر بخار کو شدید ہونے سے بچایا جا سکے تو بھینگے پَن سے بچاٶ ممکن ہے۔
  • شوگر اور بلڈ پریشر کو اگر صحیح طرح کنٹرول کیا جا سکے اور کنٹرول رکھا جا سکے تو اِس سے بھی بھینگا پَن سے بچاٶ ممکن ہے۔
  • اگر کِسی بچے کی نظر کمزور ہے خصوصاً اگر ایک آنکھ کی نظر دُوسری آنکھ کی نسبت بہت زیادہ کمزور ہے تو عینک کے باقائدہ اِستعمال سے بھینگا پَن سے بچایا جا سکتا ہے۔
  • اِسی طرح کی کئی اور تدابیر سے اِس بیماری کے سامنے حفاظتی بند باندھا جا سکتا ہے۔
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× For appointment click here