آنکھوں کی بیماریوں اور علاج کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کیلئے مینو پر کلک کریں

کیا Retinitis Pigmentosa کا علاج ہو سکتا ہے؟

چونکہ یہ بیماری دراصل مریض پردے کو کنٹرول کرنے والے بعض جینز خراب ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے اور جینز تو وراثت میں انسان کو ملتے ہیں۔ اسلئے  ابھی تک یہ ممکن نہیں ہو سکا کہ اِس بیماری کو ظاہر ہونے اور پردے کو خراب ہونے سے بچایا جا سکے۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ ڈاکٹر اور مریض دونوں مجبور اور بے بس ہو کر نظر کو ڈوبتا ہوا دیکھتے رہتے ہیں لیکن ڈوبنے سے بچا نہیں سکتے!!

اس کا مطلب ہے کہ اس بیماری کے مریض کا کوئی علاج نہیں ہو سکتا!

کونسا علاج ہو سکتا ہے؟

نہیں اس کا یہ مطلب بالکل نہیں ہے۔ اس بیماری کے نتیجے میں بہت ساری پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں جو قابل علاج ہوتی ہیں۔ اور اکثر مریضوں کی تکلیف ان پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوتی ہے نہ کہ بنیادی بیماری کی وجہ سے۔ انتہائی اہم چیز یہ ہے کہ ان  پیچیدگیوں کو پیدا نہ ہونے دیا جائے اور اگر کوئی پیچیدگی پیدا ہو جائے تو فی الفور اُس کا علاج کیا جائے۔ اِس سے مریض بہت سارے مسائل سے بچ سکتا ہے اور بالکل اندھے ہونے سے بچ سکتے ہیں۔

    • وٹامن A اور بعض دوائیاں ایسی ضرور ہیں جو پردے کے خراب ہونے کی رفتار کو کچھ نہ کچھ کم کر دیتے ہیں۔
    • اِسی طرح اگر شادی کیلئے رشتے جوڑتے وقت اِس بات کا اہتمام کیا جائے کہ جینز کی خرابی دونوں والدین میں نہ موجود ہو تو اِس سے بچوں میں اِس بیماری کے ظاہر ہونے کے امکانات بہت کم رہ جاتے ہیں۔
    • کالا موتیا کی بیماری اگر پیدا ہو گئی ہے تو اس کا صحیح طریقے سے اور مسلسل علاج کیا جائے۔
    • اگر سفید موتیا بن گیا ہے تو اُس کا بروقت علاج کیا جائے۔
    • ایسے مریض کوئی ایسا پیشہ اختیار نہ کریں جس میں بہت زیادہ باریکی والا کام ہو ورنہ ایک بہت بڑا نقصان یہ ہو گا کہ اُنکو اپنی کم مائیگی اور محرومی کا مسلسل احساس ہوتا رہے گا جس سے وہ نفسیاتی مریض بن سکتے ہیں۔
    • اِس بیماری کے مریضوں کو چاہئے کہ  ایسی جگہوں سے بچیں جاں حادثے کا خطرہ ہوتا ہے کیونکہ اور حادثے کے عمومی  نقصانات کے علاوہ ایک بڑا خطرہ یہ بھی ہے کہ چونکہ ان کی آنکھ کا پردہ  پہلے ہی کمزور ہے؛  اگر اِن کا پردۂ بصارت اُکھڑ گیا تو اُس کی بحالی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہو گا۔

 

 

×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× For appointment click here