آنکھوں کی بیماریوں اور علاج کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کیلئے مینو پر کلک کریں

کیا ریٹینا تبدیل ہو سکتی ہے؟

سُنا ہے کمپیوٹر چپ آنکھ میں نصب کر دیا جاتا ہے جس سے نظر آنا شروع ہو جاتا ہے۔

  • یہ تجربات کئے جا چکے ہیں کہ آنکھ کے اندر کمپیوٹر چپ لگا دی جائے جو سگنل دماغ کو منتقل کر دے۔ تاہم ابھی تک اس قابل نہیں ہو سکے کہ مریضوں کی آنکھ میں اس کو لگایا جا سکے۔
  • ایک تجربہ یہ بھی کیا گیا ہے کہ خاص قسم کی دور بینیں خاص قسم کی عینکوں میں فٹ کر دی جائیں جس سے مریض کی معذوری کمی آ جاتی ہے۔

اگر کسی کی ریٹینا خراب ہو جائے تو کیا ریٹینا تبدیل ہو سکتی ہے؟ بعض لوگوں نے مجھے یہ بھی بتایا ہے کہ امریکہ میں آنکھ کا پردہ تبدیل کر دیتے ہیں جس سے نظر آنا شروع ہو جاتا ہے۔

جہاں تک پردے کی تبدیلی کی بات ہے یہ حقیقت نہیں ہے۔ ابھی تک ایسی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکی۔ چپ لگانے کے تجربے کئے جا رہے ہیں لیکن ابھی تک ایسی کوئی کامیابی نہیں حاصل ہو سکی کہ اِسے بطور علاج اختیار کیا جا سکے۔ البتہ اِس کے حوالے سے بہت قوی توقعات ہیں۔

ذیل کی تصویر میں وہ چپ chip دکھائی گئی ہے جو ابھی تجرباتی طور پر لگائی گئی ہے۔ ہو سکتا ہے مستقبل میں یہ ایک عام طریقہ بن جائے۔ 


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× For appointment click here