مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ کی آنکھ کا میکولا خراب ہو گی ہے جس کا علاج ممکن نہیں ہے۔ یہ کیا بیماری ہے؟ کیا آپ مجھے سمجھا سکتے ہیں؟

پردۂ بصارت کا مرکزی حصہ یعنی میکولا Macula کہلاتا ہے۔ دیکھنے کے کام میں اس کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے۔ کہا جا سکتا ہے کہ 80٪ تک دیکھنے کی سرگرمیاں اس کے صحیح ہونے پر منحصر ہیں۔ اس کو سمجھنے میں درج ‍‎ذیل تصویر کی مدد سے سمجھا جا سکتا ہے:

 

کیا اِس بیماری کا کوئی علاج ممکن ہے؟

میکیولا کی خرابی کے صحیح ہونے کا انحصار اِس بات پر ہے کہ خراب ہونے کا سبب کیا ہے۔ بعض سبب قابلِ علاج ہوتے اور بعض ناقابلِ علاج۔ اِس کے علاوہ ایک اور اہم چیز یہ ہے کہ علاج کب کیا جاتا ہے۔ تاخیر سے علاج شروع ہو تو اکثر اوقات علاج مشکل ہو جاتا ہے۔

اس بیماری کی وجوہات کیا ہوتی ہیں؟

اِس حصے میں مختلف وجوہات سے خرابی پیدا ہو جاتی ہے مثلاً

اِس حصے میں سوزش ہو جاتی ہے۔
اِس حصے میں سُوراخ ہو جاتا ہے۔
میکیولا کے اوپر خون جمع ہو جاتا ہے۔
اِس کے اوپر جِھلّیاں بن جاتی ہیں۔
کئی بچوں میں پیدائشی طور پر ہی خراب ہوتا ہے۔ اِس کی بناوٹ ہی نارمل نہیں ہوتی۔
کئی بچوں میں اِس کو کام کرنے کا موقع نہ ملنے کی وجہ سے دیکھنے کی صلاحیّت ہی نہیں پیدا ہو پاتی۔ اِس کیفیّت کو Amblyopi کہتے ہیں۔
ایک بڑی اہم وجہ AMD بیماری ہے بس کی تفصیل علیحدہ سے دی گئی ہے۔

اس بیماری علامات کیا ہوتی ہیں؟

میکیولا جب صحیح طریقے سے کام نہیں کرتا تو اُس سے نظر کا بحران پیدا ہو جاتا ہے۔ کیونکہ دیکھنے کے عمل میں میکیولا کا 70 فیصد سے بھی زیادہ حصہ ہوتا ہے۔ میکیولا کی خرابی کی اہم علامات سے درجِ ذیل ہوتی ہیں:

  • قریب کی نظر بہت زیادہ متاثر ہو جاتی ہے۔ باریک چیز کو پہچاننا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔
  • مرکزی نظر خراب ہو جاتی ہے یعنی جب مریض سامنے دیکھتا ہے تو سامنے کی چیز کو نہیں دیکھ سکتا البتہ اوپر نیچے، دائیں بائیں سے نظر آتا ہے۔ مثلاً سامنے والے شخص کا چہرہ نظر نہیں آئے گا لیکن اُس کے پاؤں نظر آئیں گے۔ اِسی وجہ سے مریض عموماً چل سکتا ہے۔
  • چیزیں ٹیڑھی نظر آنے لگتی ہیں۔
  • یُوں محسُوس ہوتا کہ جیسے چیزیں چھوٹی نظر آرہی ہیں یا بڑی نظر آرہی ہیں۔
  • بعض دفعہ مریض بہت زیادہ ہی پریشان ہوجاتا ہے کیونکہ کسی چیز کا کُچھ حصّہ بڑا نظر آتا ہے اور کُچھ حصّہ چھوٹا۔

 

1 تبصرہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *