آنکھوں کی بیماریوں اور علاج کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کیلئے مینو پر کلک کریں

What is Retinitis Pigmentosa (RP)

اِس بیماری میں پردۂ بصارت کا زیادہ تر حصہ بتدریج خراب ہوتا جاتا ہے اور کام کرنے کے قابل نہیں رہتا۔ یہ بیماری پردے کے مرکزی حصے کو عموماً متأثر نہیں کرتی۔ اگر کرے تو بیماری کی بہت آخری سٹیج پر جا کر کرتی ہے۔ پردے کے کناروں کی طرف سے خرابی شروع ہوتی ہے اور آہستہ آہستہ مرکزی حصے کی آتی ہے۔ نیچے کی تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پردۂ بصارت خراب ہو رہا ہے:

 

اس تصویر میں پردہ بصارت بہت ہی زیادہ خراب ہو چکا ہے

 

اس بیماری کی علامات کیا ہوتی ہیں؟

اِس بیماری میں مریض کی نظر کا پھیلاؤ سُکڑتا جاتا ہے۔ یعنی آہستہ آہستہ نظر کا میدان سُکڑنے لگتا ہے۔ مریض جب سامنے دیکھ رہا ہوتو اُس کو دائیں یا بائیں سے گذرنے والے شخص یا گاڑی کا اندازہ نہیں ہو سکے گا۔ جب وہ چہرہ گھما کر ادھر دیکھے گا تو پھر ہی اُسے پتہ چلے گا کہ کوئی اُس کے دائیں طرف ہے یا بائیں طرف سے گذر رہا ہے۔ نیچے کی تصویر سے آپ سمجھ جائیں گے کہ مریض کو سامنے کا منظر کیسے نظر آئے گا

 

 

جب پردہ زیادہ خراب ہو جاتا ہے تو اُس وقت صرف وہ چیز نظر آتی ہے جو بالکل سامنے ہو۔ اس صورتحال کو Tubular Vision کہتے ہیں۔ جیسا کہ نیچے کی تصویر میں نظر آ رہا ہے۔

اس بیماری کے لاحق ہونے کی کیا وجہ ہوتی ہے؟

یہ بیماری دراصل اِس لئے ہوتی ہے کہ مریض پردے کو کنٹرول کرنے والے بعض جینز خراب ہوتے ہیں۔ جینز تو وراثت میں انسان کو ملتے ہیں۔

 

 


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× For appointment click here