آنکھوں کی بیماریوں اور علاج کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کیلئے مینو پر کلک کریں

Optic Nerve آپٹک-نرو

آپٹک نرو کیا ہوتی ہے؟ اس کا نظر کے ساتھ کیا تعلق ہے؟

یہ ایک انتہائی اہم عصب یعنی نرو ہے جو آنکھ کے اندر سے شروع ہوتی ہے اور آنکھ کی پیدا کردہ نظر کے بارے میں تمام معلومات کو دماغ تک پہنچاتی ہے۔ نیچے کی تصاویر میں آپ اس کی ساخت اور دماغ کے ساتھ اس کے تعلق کو سمجھ سکتے ہیں:

 

 

 آپٹک نرو اور دماغ کا باہمی تعلق اوپر کی تصویر سے آپ سمجھ سکتے ہیں۔

آنکھ کے اندر جہاں سے آپٹک نرو شروع ہوتی ہے اُسے آپٹک ڈسک کہتے ہیں۔ آپٹک ڈسک آنکھ کے اندر اس طرح نظر آتی ہے جیسے نیچے کی تصویر میں

آپٹک نرو کی بیماری کی علامات کیا ہوتی ہیں؟

جب اِس میں خرابی پیدا ہوتی ہے تو اُس سے بھی نظر کم ہو جاتی ہے۔
اکثر مریضوں میں ایک اہم علامت یہ ہوتی ہے کہ سامنے سے نظر نہیں آتا لیکن زیادہ تر نظر پر عمومی اثر پڑتا ہے۔
رنگوں کی پہچان میں مشکل ہونے لگتی ہے۔
ملتی جلتی اشیاء اور رنگوں میں تمیز کرنے میں مشکل ہونے لگتی ہے۔

اس بیماری کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟

چونکہ اِس کے اسباب مختلف ہوتے ہیں اِس لئے اِس کا علاج بھی مختلف النوع ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ضروری ہوتا ہے کہ بیماری کے سبب کی تشخیص کی جائے۔


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× For appointment click here