آنکھوں کی بیماریوں اور علاج کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کیلئے مینو پر کلک کریں

آنکھوں میں بلیڈنگ

ڈاکٹر صاحب میری آنکھ کے پردے پر بلیڈنگ ہو گئی ہے اور نظر دھندلا گئی ہے۔ کیا آپریشن کے بغیر دوائیوں سے اِس کا علاج ہو سکتا ہے؟ مجھے آپریشن سے بہت ڈر لگتا ہے!

وعلیکم السلام میں معذرت خواہ ہوں کیونکہ معائنہ کئے بغیر میرے لئے کوئی مشورہ دینا ممکن نہیں۔
پردۂ بصارت کے اوپر خون کیوں جم گیا ہے؟ یا وٹریئس میں خون اکٹھا ہو گیا ہے؟ یہ دیکھنا ہوگا کہ بنیادی خرابی کیا ہے؟ کیا پردہ بصارت کے اوپر جھلیاں تو نہیں بن گئی ہوئی ہیں؟ وجہ کا علاج کرنے سے ہی نظر دوبارہ بحال ہو سکتی ہے۔ اِس بات کا امکان ہوتا ہے کہ بغیر آپریشن ہی صاف ہو جائے۔ کئی مریضوں کی آنکھ میں انجیکشنز لگانے پڑتے ہیں، کئی کا اپریشن کرنا پڑتا ہے۔ معائنہ کرکے ہی سمجھ آ سکتی ہے کہ کونسی وجہ ہے، نقصان کی سٹیج کیا ہے؟ اور کونسا طریقہ علاج موزوں ہو سکتا ہے۔ یعنی ہر مریض کا ایک ہی علاج نہیں ہوتا۔

 

نیچے کی تصویر میں اگر آپ غور کرتے ہیں تو آپ کو سمجھ آ جائے گی کہ ویٹرئیس کے اندر بلیڈنگ کا کیا مطلب ہے؟ سرخ رنگ کا خون ہے جو آنکھ کے کرے کے اندراندر اکٹھا ہو گیا ہے:

نیچے کی تصاویر میں آنکھ کے اندر لیک ہونے والا خون نظر آ رہا ہے جس کی وجہ سے نظر متاثر ہو جاتی ہے: 


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× For appointment click here