ریٹینا کے علاج کیلئے مختلف قسم کے آپریشنز
آنکھ کے اندر پردہ بصارت یعنی Retina کی بیماریاں ہمیشہ سے ایک معمہ رہی ہیں۔ مدتوں سے یہی سمجھا جاتا رہا ہے کہ آنکھوں کے پردے خراب ہو جائیں تو وہ ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ لیکن پچھلے سالوں میں اس شعبہ میں جو انقلاب آیا ہے اس کی وجہ سے پردے کی بیماریوں کے بےشمار مریضوں کا اب علاج ممکن ہو گیا ہے۔ خاص طور پر شوگر کی بیماری سے جن کی آنکھوں کے پردے خراب ہو جاتے ہیں ان میں سے بہت زیادہ مریضوں کی پریشانی ختم کرنا اب ممکن ہو گیا ہے۔ اس کیلئے ہم مختلف قسم کے طریقے استعمال کرتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کا علاج ہم لیزر مشینوں کے ذریعے کرتے ہوں، بہت سے مریضوں کے علاج کیلئے ہم جدید ادویات کے انجیکشنز آنکھوں میں لگاتے ہیں اور ایک بہت بڑی تعداد کا علاج ایک جدید آپریشن سے کرتے ہیں جس کو ویٹریکٹومی اپریشن کہا جاتا ہے۔ میرے پاس لاہور میڈیکیئر آئی سنٹر میں جدید ترین ویٹریکٹومی مشینیں اور لیزر مشینیں موجود ہیں جنھیں استعمال کرکے میں آپریشن کرتا ہوں۔
پردہ بصارت کیوں خراب ہو جاتا ہے؟ ریٹینا کے علاج کا بہترین طریقہ کیا ہے؟ کیا لیزر لگوانی چاہئے کہ نہیں؟ آنکھ میں ٹیکے لگوانا کیا فائدہ مند ہے؟ یہ اس طرح کے بہت سے سوالات کے سلسلے میں معلومات کیلئے درج ذیل پوسٹس کو کلک کریں اور مطالعہ کریں اور ان معلومات کو دوسروں سے شیئر کریں تاکہ کسی ضرورت مند کا بھلا ہو جائے۔

Table of Contents

Retina detachment
آنکھ کے پعردے کا اکھڑ جانا ایک خطرناک مرض ہے۔ جب اکھڑ جائے تو فوری علاج بہت ضروری ہوتا ہے، تاخیر سے علاج کا فائدہ نہیں۔ بہت سے لوگوں کو اس کی اہمیت کا اندازہ نہیں ہوتا جس سے تاخیر ہو جاتی ہے۔ اس پوسٹ میں بیماری اور علاج کی اہمیت اجاگر ک گئی ہے۔
ریٹنا کی خرابی کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟ کیا ریٹنا انٹرا ویٹریل انجیکشن سے ٹھیک ہو جائے گی؟
در حقیقت ، علاج تب ہی کیا جا سکتا ہے جب بیماری کی وجہ قابل علاج ہو۔ بہت سے مریضوں میں بیماری کی وجہ کا
کیا ریٹنا لیزر سے ٹھیک ہو جاتا ہے؟ کیا یہ دوبارہ جڑ جاتا ہے؟
لیزر ریٹنا کے علاج کا بہت اہم اور مفید طریقہ ہے۔کچھ آپریشن ریٹنا کے سوراخوں کو ویلڈ کرنے کے لیے کیے جاتے ہیں ، دھندلا
وٹریکٹومی کیسے کی جاتی ہے؟ یہ آپریشن اتنا مہنگا کیوں؟
جب ریٹنا الگ ہوجاتا ہے تو ، اس کا علاج کیا جاسکتا ہے اور اسے وٹریکٹومی آپریشن یا بکلنگ آپریشن کے ذریعے دوبارہ جوڑا جاسکتا
کیا ریٹینا کا علاج واقعی مفید ہوتا ہے؟
کیا ریٹنا کا آپریشن کامیاب ہے؟ لوگ ہمیں خبردار کر رہے ہیں۔ ہمیں یہ بھی ڈر ہے کہ ریٹنا کا آپریشن کامیاب نہ ہو جائے
مجھے کیسے پتہ چل سکتا ہے کہ شوگر میری آنکھوں کو نقصان پہنچا رہی ہے
میرے والد محسوس کر رہے ہیں کہ ان کی بینائی مسلسل خراب ہو رہی ہے۔ اسے ذیابیطس ہے اور اسے شک ہے کہ ذیابیطس کی