آپ کی نظر اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

ڈاکٹر آصف کھوکھر ایک سینئر آئی سرجن ہیں جو لاہور میڈیکیئر آئی سنٹر میں بطور کنسلٹنٹ پریکٹس کر رہے ہیں۔ جو کہ جدید ترین تشخیصی اور سرجیکل ٹیکنالوجیز کے ساتھ پاکستان کا بہترین آنکھوں کا مرکز ہے۔

ڈاکٹر کو آنکھوں کے آپریشنز کرتے ہوئے 34 سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے خصوصاً فیکو سرجری، لیزر سرجری، وٹریوریٹینل سرجری، اور اوکولوپلاسٹک سرجری میں اُن کی دلچسپی رہی ہے۔
وہ پیشہ ورانہ مہارت کے لیے پرعزم ہیں۔ اُن کا مشن آنکھوں کی بیماریوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ وہ مریضوں کے لیے اپنی ہمدردی کے لیے مشہور ہیں۔ ہر مریض کو خصوصی توجہ دینا اُن کا خاصہ ہے۔

اگر آپ یا آپ کے گھر میں کسی کو نظر کا مسئلہ ہے تو کسی ماہر آئی سرجن سے بروقت مشورہ کرنا ضروری ہے۔

آپ کی بینائی قیمتی ہے — اسے تجربہ کار ہاتھوں میں محفوظ کریں

Click here and send message to book your appointment or ask your question about LASIK, Squint, or Retina

اپوائنٹمنٹ لینے کیلئے یا لاسک،بھینگاپن، یا پردہ بصارت کے بارے میں اگر کوئی سوال ہے تو یہاں کلک کرکے میسیج کریں

پردہ بصارت کے علاج کیلئے جدید ترین سہولیات

آنکھ کے اندر پردہ بصارت یعنی Retina کی بیماریاں ہمیشہ سے ایک معمہ رہی ہیں۔ مدتوں سے یہی سمجھا جاتا رہا ہے کہ آنکھوں کے پردے خراب ہو جائیں تو وہ ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ لیکن پچھلے سالوں میں اس شعبہ میں جو انقلاب آیا ہے اس کی وجہ سے پردے کی بیماریوں کے بےشمار مریضوں کا اب علاج ممکن ہو گیا ہے۔ خاص طور پر شوگر کی بیماری سے جن کی آنکھوں کے پردے خراب ہو جاتے ہیں ان میں سے بہت زیادہ مریضوں کی پریشانی ختم کرنا اب ممکن ہو گیا ہے۔ اس کیلئے ہم مختلف قسم کے طریقے استعمال کرتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کا علاج ہم لیزر مشینوں کے ذریعے کرتے ہوں، بہت سے مریضوں کے علاج کیلئے ہم جدید ادویات کے انجیکشنز آنکھوں میں لگاتے ہیں اور ایک بہت بڑی تعداد کا علاج ایک جدید آپریشن سے کرتے ہیں جس کو ویٹریکٹومی اپریشن کہا جاتا ہے۔ میرے پاس لاہور میڈیکیئر آئی سنٹر میں جدید ترین ویٹریکٹومی مشینیں اور لیزر مشینیں موجود ہیں جنھیں استعمال کرکے میں آپریشن کرتا ہوں۔

پردہ بصارت کیوں خراب ہو جاتا ہے؟ ریٹینا کے علاج کا بہترین طریقہ کیا ہے؟ کیا لیزر لگوانی چاہئے کہ نہیں؟ آنکھ میں ٹیکے لگوانا کیا فائدہ مند ہے؟ یہ اس طرح کے بہت سے سوالات کے سلسلے میں معلومات کیلئے درج ذیل پوسٹس کو کلک کریں اور مطالعہ کریں اور ان معلومات کو دوسروں سے شیئر کریں تاکہ کسی ضرورت مند کا بھلا ہو جائے۔

درج ذیل پوسٹس میں پردہ بصارت یعنی ریٹینا کے بارے میں مختلف سوالات کے جواب دیئے گئے ہیں

Click here and send message to book your appointment or ask your question about LASIK, Squint, or Retina

اپوائنٹمنٹ لینے کیلئے یا لاسک،بھینگاپن، یا پردہ بصارت کے بارے میں اگر کوئی سوال ہے تو یہاں کلک کرکے میسیج کریں

Click here and send message to book your appointment or ask your question about LASIK, Squint, or Retina

اپوائنٹمنٹ لینے کیلئے یا لاسک،بھینگاپن، یا پردہ بصارت کے بارے میں اگر کوئی سوال ہے تو یہاں کلک کرکے میسیج کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *