آنکھوں کی بیماریوں اور علاج کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کیلئے مینو پر کلک کریں

PVD کیا ہوتی ہے

 

پی وی ڈی PVD کیا ہوتی ہے؟

فلوٹرز نظر آنے کی بڑی اہم وجہ پی وی ڈی PVD ہے۔ یہ وہ کیفیّت ہے جس میں وٹریَس سکڑ  کر آگے کی طرف آجاتا ہے اور پردے سے اُکھڑ جاتا ہے۔ جیسا کہ نیچے کی تصاویر میں نظر آ رہا ہے:

اِس تصویر میں وِٹریَس کے اُکھڑنے کا آغاز ہو گیا ہے

نیچے والی تصویر میں بالکل آگے آ گیا ہے

پی وی ڈی PVD کب ہوتی ہے؟

عموماً درجِ ذیل حالات میں PVDہو جاتی ہے:

  1۔ سفید موتیا کے اپریشن کے بعد

 2۔ لیزر لگنے کے بعد

3۔ شوگر ہو جانے کے بعد

3۔ جن لوگوں کی عینک کا منفی نمبر کافی زیادہ ہو

4۔ عمر کے بڑھنے سے جیسے جسم  کے سارے حصوں میں تبدیلیاں آتی ہیں اِسی طرح وِٹریَس بھی بزرگی اختیار کرنے لگتا ہے۔ یا یوں کہیے کہ جس طرح اللہ رب العزت باقی امانتیں واپس لینی شروع کر دیتا ہے اُسی طرح آنکھوں کی نعمتوں کی آہستہ آہستہ واپسی شروع ہو جاتی ہے۔

5۔ مختلف قسم کی چوٹیں  آنے کے بعد اکثر فلوٹرز بھی ظاہر ہو جاتے ہیں۔

6۔ آنکھ اندر خون کا رِس آنا فلوٹرز کا ایک اہم سبب ہے۔

اِس کی وجہ چوٹ بھی ہو سکتی ہے، اور جسم کی مختلف بیماریاں بھی۔

اِن میں سے سب سے اہم بیماری شوگر کی بیماری ہے۔ اِس بیماری میں پردہٴ بصارت کی خون کی نالیاں بیمار ہو جاتی ہیں جس سے اُن کے اندر سے خون لیک ہو کر وِٹریَس کے اندر آجاتا ہے جو کہ اصل میں شفاف ہوتا ہے۔ یہ خون مختلف شکلوں میں نظر اتا ہے۔ اگر انتہائی قلیل مقدار میں ہو تو صرف اُس کے سیل ذرات کی شکل میں نظر آتے ہیں، اِس سے زیادہ ہوتو بڑے دھبوں کی شکل میں، اگر بہت زیادہ ہو تو سُرخ دھند کی شکل میں ، اور اگر پورا وِٹریَس ہی بھر گیا ہو تو بالکل نظر ہی نہیں آتا۔

آنکھ کے اندرونی حصوں کی سوزش فلوٹرز کا اہم اور عام سبب ہے۔ خاص طور پر   Uveitis اِس کا اہم  سبب ہے۔  سوزش  کی  یہ قسم بڑی مدھم رفتار سے آگے بڑھتی ہے اور مختلف سائزوں کا سبب بنتی ہے۔


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× For appointment click here