آنکھوں کی بیماریوں اور علاج کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کیلئے مینو پر کلک کریں

کیراٹوکونس کی علامات کیا ہوتی ہیں؟

اِس کی علامتیں کیا ہیں؟

قرنیہ مخروطیہ کی کی علامات مختصراً ذیل میں درج کی جاتی ہیں:

  • نظر مسلسل کمزور ہونا شروع ہو جاتی ہے اور تھو ڑے ہی عرصے میں یہ حالت ہو جاتی ہے کہ کسی بھی عینک سے نظر پوری ظرح صاف نہیں ہو پاتی ۔ عینک کے نمبر کا بڑا حصہ سلنڈر کی قسم کا ہوتا ہے۔
  • جب بیماری کافی آگے بڑھ چُکی ہو تو آ نکھ میں درد محوس ہونا شروع ہو جاتا ہے،
  • پانی آنے لگتا ہے، اور
  • آ نکھ سرخ رہنا شروع ہو جاتی ہے۔
  • اِ س کے علا وہ بھی بعض ایسی علامات ہوتی ہیں جو ڈاکٹر صاحبان کو ہی نظر آ سکتی ہیں ۔

اِس کی تشخیص کے لئے کونسا ٹسٹ کیا جاتا ہے؟

اِس کی تشخیص میں آنکھوں کا معائنہ سے بہت مدد ملتی ہے۔

قرنیہ مخروطیہ کی تشخیص کیلئے کارنِئل ٹوپوگرافی Corneal Topography ٹسٹ بہت مددگار ہوتا ہے۔

ایک بہت جدید مشین سے قرنیہ کی سطح کی تصویریں لی جاتی ہیں اور اُس کے مختلف حصوں کی اونچائی کا باہمی موازنہ کیا جاتا ہے۔

اِس ٹیسٹ کی کچھ تصاویر ذیل میں دکھائی گئی ہیں:

اس کیلئے corneal topography ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ نیچے کی تصاویر میں یہ ٹیسٹ کرتے ہوئے میں دیکھا جا سکتا ہوں

میں کارنئل ٹوپوگرافی ٹیسٹ کر رہا ہوں۔

جب ہم ٹیسٹ کر لیتے ہیں تو جو رپورٹ ملتی اُس کے چند نمومنے نیچے کی تصاویر میں دیئے گئے ہیں۔


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× For appointment click here