آنکھوں کی بیماریوں اور علاج کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کیلئے مینو پر کلک کریں

فلوٹرز نظر آنے کی وجوہات کیا ہوتی ہیں؟

فلوٹرز اُس وقت نظر آتے ہیں جب وِٹریَس Vitreous میں کوئی ایسی چیز آ جاتی ہے جو مکمل شفّاف نہیں ہوتی ۔ ایسی چیز کا سایہ پردہٴ بصارت پر بننے لگتا ہے جو پھر ہمیں نظر آنے لگتا ہے۔ وِٹریَس دراصل جَیلی کی طرح کا ہوتا ہے لیکن کئی لوگوں کی آنکھ میں سارا وٹریس گاڑھے محلول کی شکل اِختیار کر لیتا ہے یا اس کے کچھ حصّے گاڑھے محلول کی شکل اِختیار کر لیتے ہیں۔ چنانچہ اِس محلول میں جو چیز تیر رہی ہوتی ہے وہ حرکت کرتی ہوئی نظر آتی ہے اِسی لئے اِن کا نام فلوٹرز رکھا گیا ہے یعنی “تیرنے والے“۔ یہ اَشیاء بہت چھوٹی یعنی خوردبینی سائز کی ہوتی ہیں۔ اِن کی شکلیں بھی مختلف قسم کی ہوتی ہیں اور ان کی شکلیں اکثر بدلتی بھی رہتی ہیں۔

پردہٴ بصارت کے آگے جو چھوٹے چھوٹے ذرات  نظر آ رہے ہیں اِن کا سایہ پردے پر بنتا ہے جو انسان کو نظر اتا ہے:

سب سے زیادہ عام وجہ تو یہ ہے کہ وٹریَس کی ساخت میں خرابی ہو جاتی ہے۔ سارا وٹریَس یا اُس کے کُچھ حصے خراب ہو کر جَیلی کی بجائے  گاڑھا محلول بن جاتے ہیں۔ اُس محلول میں جو ذرات یا  پروٹین کے دھاگے ہوتے  ہیں وہ مختلف شکلوں میں نظر آنے شروع ہو جاتے ہیں۔

دوسری بڑی اہم وجہ پی وی ڈی PVD ہے۔ اِ کی تفصیل کیلئے یہاں کلک کریں۔


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× For appointment click here