اِن کا علاج کس طریقے سے کیا جاتا ہے؟
بذریعہ لیزر
ابھی تک فلوٹرز کو ختم کرنے والی کوئی دوائی نہیں دریافت ہو سکی۔ نہ کھانے والی اور نہ ہی کوئی قطروں کی شکل میں استعمال ہونے والی۔
بعض بڑے فلوٹرز کے لئے لیزر استعمال کیا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ علاج اپنےساتھ کُچھ خدشات بھی رکھتا ہے۔ اِسی لئے اِس طریقے سے فلوٹرز کو ختم کرنے کی کو شش صرف اُس وقت کی جانی چاہئے جب فلوٹرز بہت بڑے ہوں اور بہت زیادہ مشکل کا باعث بن رہے ہوں۔
بذریعہ ویٹریکٹومی
جو فلوٹرز خون کے باعث ہوں اُن کے عموماً جذب ہو جانے کا قوی امکان ہوتا ہے۔ اِس لئے انتظار کیا جانا چاہئے۔ اِسی طرح جو آنکھ کی اندرونی سوزش کے باعث بن جاتے ہیں اُن کا بھی وقت کے ساتھ غیب ہو جانے کا قوی امکان ہوتا ہے۔ لیکن اِن کے بڑا ہونے اور لمبے عرصہ تک غیب نہ ہونے کی صورت میں وٹریکٹومی اپریشن کر کے اِن کو ختم کیا جاتا ہے۔
اصل میں فلوٹرز پیدا کرنے کا بیماری کا علاج اہم ہوتا ہے۔ مثلاً
1۔ Uveitis کا علاج ضروری ہوتا، اگر آنکھ کے پردے میں خرابی آ گئی ہو تو اُس کا علاج کرنا ضروری ہوتا ہے،
2۔ اگر آنکھ کے اندر خون لیک ہو گیا ہو تو اُس کا علاج کیا جانا چاہئے، اور اُن جھلیوں اور خون کی ابنارمل نالیوں کا علاج کیا جانا چاہئے جن کی وجہ سے خون لیک ہوتا ہے
3۔ اگر آنکھ کے پردے میں نقصان ہوا ہے مثلاً پھٹ گیا ہے یا اُس میں سوراخ ہو گیا ہے یا اُکھڑ گیا ہے تو اُس کا علاج کیا جانا ضروری ہوتا ہے۔
ذیل میں ویٹریکٹومی آپریشن کرنے کی کچھ تصاویر ہیں:
Leave a Reply