آنکھوں کی بیماریوں اور علاج کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کیلئے مینو پر کلک کریں

قرنیہ مخروطیہ کیا ہوتا ہے؟

قرنیہ کہاں پر ہوتا ہے؟

سب سے یہ سمجھنے کی ضرورت ہے آنکھ کے کس حصے کو قرنیہ کہتے ہیں۔ کیونکہ قرنیہ ہی کی خرابی کا نام ہی قرنیہ مخروطیہ یعنی کیراٹوکونس keratoconus کہتے ہیں۔ نیچے کی تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آنکھ کو دیکھیں تو جو حصہ کالا یا براؤن یا نیلا سا نظر آتا ہے اُس میں ایک شفاف عدسہ ہوتا ہے اُسے قرنیہ کہتے ہیں۔ براؤن، یا نیلا رنگ آئرس کا ہوتا ہے جو اِ س کے پیچھے ہوتا ہے۔ 

 

قرنیہ مخروطیہ کیا ہوتا ہے؟

بعض لوگوں کے قرنیہ میں یہ کمزوری ہوتی ہے کہ درمیان میں سے پتلا ہونا شروع ہو جاتا ہے، جس سے قرنیہ کا مرکزی حصہ آہستہ آہستہ آگے کو اُبھرنے لگتا ہے اور قرنیہ کی شکل مخروطی ہوتی چلی جاتی ہے۔ اِس بیماری کو قرنیہ مخروطیہ کی بیماری کہتے ہیں۔ قرنیہ کا مرکزی حصہ کئی لوگوں میں اس حد تک پتلا ہو جاتا ہے کہ بالآخر پھٹ جاتا ہے اور قرنیہ کے درمیان میں سوراخ ہوجاتا ہے۔ قرنیہ مخروطیہ والی آنکھوں کی چند تصاویر دکھائی گئی ہیں۔

قرنیہ کی خرابی کو سمجھنے کیلئے ان تصاویر کو دیکھیں

 

خراب ہونے سے پہلےقرنیہ کیسے نظر آتا ہے اور خراب ہونے کے بعد قرنیہ کیسا ہو جاتا ہے اس تصویر سے سمجھ آ سکتا ہے

 نیچے کی تصویر میں اگر بائیں طرف اگر دیکھیں تو قرنیہ کی موٹائی سنٹر میں اور درمیان میں تقریباً برابر ہے۔ لیکن دائیں طرف کی تصویر میں سنٹر میں موٹائی بہت کم ہو گئی ہے۔ سرخ تیر اِسی کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ 

اِسی جگہ سے بالآخر قرنیہ پھٹ جاتا ہے جسے Acute hydrops کہتے ہیں۔ البتہ پھر خود ہی سوراخ بند ہو جاتا ہے۔ لیکن جہاں پر سوراخ بننے کے بعد ہیلنگ ہوتی ہے اُس جگہ پرقرنیہ شفاف نہیں رہتا بلکہ اُس جگہ پر سفید داغ بن جاتا ہے جس کی وجہ سے نظر شدید متاثر ہو جاتی ہے۔ اِس سٹیج پر پھر قرنیہ کی پیوندکاری یعنی کیراٹوپلاسٹی ہی حل رہ جاتا ہے۔ البتہ اگر اِس سٹیج کے آنے سے پہلے CXL اپریشن کر دیا جائے تو اپنا قرنیہ ہی ٹھیک ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے کیراٹوپلاسٹی کی ضرورت نہیں ہوتی۔ 
جب ہم ڈاکٹرز مشین سے دیکھتے ہیں تو ہمیں قرنیہ اس طرح نظر اۤتا ہے
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× For appointment click here