قرنیہ پروٹین کی ایک قسم کولیجن Collagen کے دھاگوں کا جال ہوتا ہے، ان دھاگوں کے آپس میں جُڑنے میں کمزوری آ جاتی ہے جِس سے جال کے سُوراخ بڑے ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور قرنیہ پتلا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
اِس طریقۂ علاج میں بنیادی طور پر کولیجن کے دھاگوں کو ایک دوائی رائبوفلیوِن riboflavin اور ایک خاص قسم کی الٹراوائیلٹ شعاعوں کی مدد سے آپس میں مضبوطی سے جوڑا جاتا ہے جِس سے کولیجن کے دھاگے دوبارہ ایک دوسرے کے قریب آ جاتے ہیں، اور مضمبوطی سے آپس میں دوبارہ جُڑ جاتے ہیں۔ اِس دھاگوں کے ایک دوسرے کے قریب آنے سے دھاگوں کے جال کے سُوراخ دوبارہ چھوٹے ہو جاتے ہیں اور قرنیہ دوبارہ موٹا ہو جاتا ہے۔ اِس عمل کو Cross-Linking اپریشن کہتے ہیں۔ اس اپریشن کو CXL اپریشن یا CXR اپریشن یا CR3 اپریشن بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک ہی اپریشن کے مختلف نام ہیں۔ اِس کی جدید قسم CA-CXL اپریشن ہے۔
یہ دوائی اور شعائیں لگانے والی مشین چونکہ دونوں ابھی مہنگی ہیں اور ابھی بہت کم جگہوں پر اِس کا مہیّا ہونا ممکن ہوتا ہے اِس لئے یہ طریقۂ علاج ابھی مہنگا ہے.
نیچے کی تصاویر میں اس آپریشن کے مختلف مراحل کو دکھایا گیا ہے:
Leave a Reply