ریٹینا کے علاج کیلئے مختلف قسم کے آپریشنز
آنکھ کے اندر پردہ بصارت یعنی Retina کی بیماریاں ہمیشہ سے ایک معمہ رہی ہیں۔ مدتوں سے یہی سمجھا جاتا رہا ہے کہ آنکھوں کے پردے خراب ہو جائیں تو وہ ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ لیکن پچھلے سالوں میں اس شعبہ میں جو انقلاب آیا ہے اس کی وجہ سے پردے کی بیماریوں کے بےشمار مریضوں کا اب علاج ممکن ہو گیا ہے۔ خاص طور پر شوگر کی بیماری سے جن کی آنکھوں کے پردے خراب ہو جاتے ہیں ان میں سے بہت زیادہ مریضوں کی پریشانی ختم کرنا اب ممکن ہو گیا ہے۔ اس کیلئے ہم مختلف قسم کے طریقے استعمال کرتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کا علاج ہم لیزر مشینوں کے ذریعے کرتے ہوں، بہت سے مریضوں کے علاج کیلئے ہم جدید ادویات کے انجیکشنز آنکھوں میں لگاتے ہیں اور ایک بہت بڑی تعداد کا علاج ایک جدید آپریشن سے کرتے ہیں جس کو ویٹریکٹومی اپریشن کہا جاتا ہے۔ میرے پاس لاہور میڈیکیئر آئی سنٹر میں جدید ترین ویٹریکٹومی مشینیں اور لیزر مشینیں موجود ہیں جنھیں استعمال کرکے میں آپریشن کرتا ہوں۔
پردہ بصارت کیوں خراب ہو جاتا ہے؟ ریٹینا کے علاج کا بہترین طریقہ کیا ہے؟ کیا لیزر لگوانی چاہئے کہ نہیں؟ آنکھ میں ٹیکے لگوانا کیا فائدہ مند ہے؟ یہ اس طرح کے بہت سے سوالات کے سلسلے میں معلومات کیلئے درج ذیل پوسٹس کو کلک کریں اور مطالعہ کریں اور ان معلومات کو دوسروں سے شیئر کریں تاکہ کسی ضرورت مند کا بھلا ہو جائے۔

Table of Contents
CSCR اردو
اِس بیماری میں پردۂ بصارت کا مرکزی حصہ اچانک خراب ہو جاتا ہے۔ باقی پردہ مکمل طور پر صحیح ہوتا ہے۔ اِس سے مریض کی
What is Retinitis Pigmentosa (RP)
اِس بیماری میں پردۂ بصارت کا زیادہ تر حصہ بتدریج خراب ہوتا جاتا ہے اور کام کرنے کے قابل نہیں رہتا۔ یہ بیماری پردے کے
کیا Retinitis Pigmentosa کا علاج ہو سکتا ہے؟
چونکہ یہ بیماری دراصل مریض پردے کو کنٹرول کرنے والے بعض جینز خراب ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے اور جینز تو وراثت میں انسان
میں نے سُنا ہے کہ RP کا کوئی جدید علاج دریافت ہو گیا ہے؟ کیا یہ صحیح ہے؟
ایک حوصلہ افزا حقیقت یہ ہے کہ اس بیماری کے علاج کے سلسلے میں جہت زیادہ ریسرچ ہو رہی ہے۔ ایک انتہائی اہم علاج مستقبل
کیا ریٹینا تبدیل ہو سکتی ہے؟
سُنا ہے کمپیوٹر چپ آنکھ میں نصب کر دیا جاتا ہے جس سے نظر آنا شروع ہو جاتا ہے۔ یہ تجربات کئے جا چکے ہیں
CSCR
اِس بیماری میں پردۂ بصارت کا مرکزی حصہ اچانک خراب ہو جاتا ہے۔ باقی پردہ مکمل طور پر صحیح ہوتا ہے۔ اِس سے مریض کی