ریٹینا کے علاج کیلئے مختلف قسم کے آپریشنز
آنکھ کے اندر پردہ بصارت یعنی Retina کی بیماریاں ہمیشہ سے ایک معمہ رہی ہیں۔ مدتوں سے یہی سمجھا جاتا رہا ہے کہ آنکھوں کے پردے خراب ہو جائیں تو وہ ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ لیکن پچھلے سالوں میں اس شعبہ میں جو انقلاب آیا ہے اس کی وجہ سے پردے کی بیماریوں کے بےشمار مریضوں کا اب علاج ممکن ہو گیا ہے۔ خاص طور پر شوگر کی بیماری سے جن کی آنکھوں کے پردے خراب ہو جاتے ہیں ان میں سے بہت زیادہ مریضوں کی پریشانی ختم کرنا اب ممکن ہو گیا ہے۔ اس کیلئے ہم مختلف قسم کے طریقے استعمال کرتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کا علاج ہم لیزر مشینوں کے ذریعے کرتے ہوں، بہت سے مریضوں کے علاج کیلئے ہم جدید ادویات کے انجیکشنز آنکھوں میں لگاتے ہیں اور ایک بہت بڑی تعداد کا علاج ایک جدید آپریشن سے کرتے ہیں جس کو ویٹریکٹومی اپریشن کہا جاتا ہے۔ میرے پاس لاہور میڈیکیئر آئی سنٹر میں جدید ترین ویٹریکٹومی مشینیں اور لیزر مشینیں موجود ہیں جنھیں استعمال کرکے میں آپریشن کرتا ہوں۔
پردہ بصارت کیوں خراب ہو جاتا ہے؟ ریٹینا کے علاج کا بہترین طریقہ کیا ہے؟ کیا لیزر لگوانی چاہئے کہ نہیں؟ آنکھ میں ٹیکے لگوانا کیا فائدہ مند ہے؟ یہ اس طرح کے بہت سے سوالات کے سلسلے میں معلومات کیلئے درج ذیل پوسٹس کو کلک کریں اور مطالعہ کریں اور ان معلومات کو دوسروں سے شیئر کریں تاکہ کسی ضرورت مند کا بھلا ہو جائے۔

Table of Contents
آنکھوں کے اندر انجیکشنز
جی یہ چیز غلط فہمی پر مبنی ہے۔ انجیکشن Patizra یا Leucentis دو قسم کی وائیلز میں دستیاب ہے: ۔ 10mg/ml یہ کینسر کے
آنکھوں میں بلیڈنگ
ڈاکٹر صاحب میری آنکھ کے پردے پر بلیڈنگ ہو گئی ہے اور نظر دھندلا گئی ہے۔ کیا آپریشن کے بغیر دوائیوں سے اِس کا علاج
سر ریٹینا کے آپریشن کے بعد نظر آجائے گا؟؟؟
اِن شاء اللہ ضرور نظر آئے گا۔ کتنا نظر آئے گا؟ اِس بات کا انحصار اِس پر ہے اُکھڑنے کے بعد کتنی جلدی آپریشن کروایا
لیزر کے ذریعے پردہ بصارت کا علاج
ذیابیطس آنکھوں کو کیا نقصان پہنچاتی ہے؟ میرے والد صاحب کو کافی عرصہ سے شوگر کی بیماری ہے۔ چند دن پہلے اچانک اُن کی نظر
Optic Nerve
آپٹک نرو کیا ہوتی ہے؟ اس کا نظر کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ یہ ایک انتہائی اہم عصب یعنی نرو ہے جو آنکھ کے اندر
میکولوپیتھی Maculopathy
مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ کی آنکھ کا میکولا خراب ہو گی ہے جس کا علاج ممکن نہیں ہے۔ یہ کیا بیماری ہے؟ کیا