آنکھوں کی بیماریوں اور علاج کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کیلئے مینو پر کلک کریں

آشوبِ چشم کے بارے میں

آجکل ملک میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلی ہوئی ہے اُس کے حوالے سے درجِ ذیل چیزیں اختیار کریں:

درجِ ذیل قطرے استعمال کروائیں:
1. Ocumox/Eymox/Moxigan eye drops (Anyone)
ہر 4 گھنٹے بعد ایک قطرہ
2. Femicon/Flutet/Olopat DS/Florozil eye drops (Anyone)
ہر 8 گھنٹے بعد ایک قطرہ

دونوں قسم کے قطرے استعمال کرنے ہیں۔

آنکھوں سے جو پانی اور گِڈ نکلتی ہے اِس کو ہاتھ لگانے سے سخت احتیاط کروائیں کیونکہ اِسی سے آگے پھیلتی ہے۔ آنکھوں کو صاف کرنے کیلئے ٹشو پیپر استعمال کریں اور ایک کاغذ استعمال کرنے کے بعد ضائع کر دیں دوبارہ استعمال نہ کریں کیونکہ اُس کے ساتھ جراثیم لگ جاتے ہیں جو آگے پھیل جاتے ہیں۔

کم از کم ایک ہفتہ تو عموماً آنکھیں خراب رہتی ہی ہیں۔ دوائی ڈالنے سے تکلیف کم ہو جاتی ہے اور مزید پیچیدگیاں پیدا ہونے سے بچ جاتی ہیں۔ بہتر ہے کہ جن بچوں تکلیف ہو جائے اُن کو چند دن سکول سے چھٹی کروا دیں تاکہ باقی بچے اور اساتذہ بچ جائیں۔

×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× For appointment click here