جسمانی صحت کا آنکھوں کی صحت سے گہرا تعلق ہے۔ اسلئے وہ ورزش جو جسمانی فٹنیس کیلئے ضروری ہوتی ہے وہ باقاعدگی سے کرتے رہنا چاہئے۔
ہم جو ورزش کرتے ہیں اُس کے دو عمومی مقاصد ہوتے ہیں۔
1۔ باڈی بلڈنگ
2۔ باڈی فٹنیس
باڈی فٹنیس کیلئے کی جانے والی ورزش ہر کسی کیلئے بہت ضروری ہے کیونکہ ہمارا عمومی لائف سٹائل ایسا ہے زیادہ تر لوگ جسمانی سرگرمیاں بہت کم کرتے ہیں اسلئے یہ ورزش لازمی طور پر کرنی چاہئے۔ باڈی فٹنیس کیلئے کی جانے والی ورزش کے ٹاگیٹس درجِ ذیل ہوتے ہیں:
1۔ جوڑوں body joints کی تکالیف سے بچنا
جب ہم بہت زیادہ جسمانی ایکٹیویٹیز نہیں کرتے تو body joints کے اندر کیمکل جمنا شروع ہو جاتے ہیں اسلئے اِن کو متحرک کرتے رہنا ضروری ہوتا ہے۔
2۔ مسلز کی بیماریوں muscle diseases سے بچنا
بازوؤں، ٹانگوں اور جسم کے دوسرے مسلز کو جب مناسب استعمال نہیں کیا جاتا تو وہ کمزور ہونا شروع ہو جاتے ہیں اسے dysuse atrophy کہتے ہیں۔
3۔ موٹاپے obesity سے بچنا
تیسرا ٹارگٹ موٹاپے سے بچنا ہے۔ ہم جو کچھ بھی excessive کھاتے ہیں خواہ وہ fats ہوں یا کاربوہائیڈریٹس، یا پروٹین وہ سب بالآخر fats کی شکل میں باڈی میں سٹور کر لیا جاتا ہے اگر بہت زیادہ سٹور کر لیا جائے تو اس کو obesity کہتے ہیں یا fatty obesity بھی کہتے ہیں اور اگر مسلز زیادہ تناسب میں بن جائیں تو اسے muscle obesity کہتے ہیں۔ اتھلیٹس جب ورزش چھوڑ دیتے ہیں تو وہ بھی آہستہ آہستہ fatty obesity کا شکار ہو جاتے ہیں۔
فٹنیس کیلئے ورزش اسی لئے ضروری ہوتی ہے کہ جو اضافی fats جسم میں جمع ہوں انھیں استعمال کرکے یا تو مسلز میں تبدیل کر لیا جائے یا پھر جسم سے نکال دیا جائے اور وزن کم کر لیا جائے۔
Leave a Reply