آنکھوں کی بیماریوں اور علاج کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کیلئے مینو پر کلک کریں

کیا آنکھوں کی الرجی کی کوئی قسمیں بھی ہوتی ہیں؟

زیادہ تر لوگوں میں پائی جانے والی الرجی 

آنکھوں کی الرجی کی سب سے زیادہ درجِ ذیل قسمیں پائی جاتی ہیں:

1۔ Conjunctival Allergy

2. Uveitis

Conjunctiva

کی الرجی

Conjunctiva کی الرجی درج ذیل قسمیں زیادہ عام ہیں: 

Seasonal Allergic Conjuctivitis SAC

 یہ الرجی کی وہ قسم ہے جس کی علامات مخصوص موسموں میں ظاہر ہوتی ہیں۔

Perrenial Allergic Conjuctivitis PAC

یہ الرجی کی وہ قسم ہے جس کی علامات سارا سال موجود رہتی ہیں۔

اِن دونوں میں بنیادی فرق الرجن کا ہوتا ہے ورنہ علامات تقریباً ایک جیسی ہی ہوتی ہیں۔ بلکہ سارا سال رہنے والی الرجی کی علامات کی شدت میں دوروں کی شکل میں اضافہ ہوتا ہے جس سے اِن دونوں قسموں میں فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

Vernal Keratoconjuctivitis VKC

الر جی کی قسم بچوں میں کافی عام ہے۔ اِس کے مناسب نہ کرنے علاج اور اِس کو کنٹرول نہ کرنے کے باعث بہت سارے بچے مستقل اذیت میں مبتلا رہتے ہیں اور ایک معتدبہ تعداد کی ایک یا دونوں آنکھوں کی نظر قرنیہ خراب ہو جانے سے مستقل طور خراب ہو جاتی ہے۔

Atopic Keratoconjuctivitis ATC

الر جی کی قسم بڑی عمر کے لوگوں میں ہوتی ہے۔ اِس کے مناسب نہ کرنے علاج اور اِس کو کنٹرول نہ کرنے کے باعث بہت سے لوگ مستقل اذیت میں مبتلا رہتے ہیں اور کئی افراد کی ایک یا دونوں آنکھوں کی نظر قرنیہ خراب ہو جانے سے مستقل طور خراب ہو جاتی ہے۔

Contact Allergy

یہ عورتوں میں زیادہ ہوتی ہے اور اِس کی اہم وجہ زیبائیش کے لئے استعمال ہونے والی مختلف اشیاء ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ ایسے پیشوں کے لوگ بھی اس میں مبتلا ہو سکتے ہیں جن میں مختلف قسم کے کیمیکل استعال کئے جاتے ہیں۔

Giant Papillary Conjuctivitis

یہ زیادہ تر کنٹیکٹ لینز استعمال کرنے والے لوگوں میں زیادہ پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اُن لوگوں میں بھی الرجی کی یہ قسم دیکھی جاتی ہے جو مصنوعی آنکھ استعمال کرتے ہوں یا ایسے لوگ جن کے اپریشن کے کافی عرصہ بعد بھی ٹانکے نہ نکالے گئے ہوں۔

 

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× For appointment click here