آپ کی نظر اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

ڈاکٹر آصف کھوکھر ایک سینئر آئی سرجن ہیں جو لاہور میڈیکیئر آئی سنٹر میں بطور کنسلٹنٹ پریکٹس کر رہے ہیں۔ جو کہ جدید ترین تشخیصی اور سرجیکل ٹیکنالوجیز کے ساتھ پاکستان کا بہترین آنکھوں کا مرکز ہے۔

ڈاکٹر کو آنکھوں کے آپریشنز کرتے ہوئے 34 سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے خصوصاً فیکو سرجری، لیزر سرجری، وٹریوریٹینل سرجری، اور اوکولوپلاسٹک سرجری میں اُن کی دلچسپی رہی ہے۔
وہ پیشہ ورانہ مہارت کے لیے پرعزم ہیں۔ اُن کا مشن آنکھوں کی بیماریوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ وہ مریضوں کے لیے اپنی ہمدردی کے لیے مشہور ہیں۔ ہر مریض کو خصوصی توجہ دینا اُن کا خاصہ ہے۔

اگر آپ یا آپ کے گھر میں کسی کو نظر کا مسئلہ ہے تو ماہر آئی سرجن سے بروقت مشورہ کرنا ضروری ہے۔

آپ کی بینائی قیمتی ہے — اسے تجربہ کار ہاتھوں میں محفوظ کریں

Click here and send message to book your appointment or ask your question about LASIK, Squint, or Retina

اپوائنٹمنٹ لینے کیلئے یا لاسک،بھینگاپن، یا پردہ بصارت کے بارے میں اگر کوئی سوال ہے تو یہاں کلک کرکے میسیج کریں

الرجی کے لوازمات

تین علامتیں الرجی کے لوازمات میں شامل ہیں۔ یہ تین علامتیں جب موجود ہوں تو تشخیص الرجی ہو گی سوائے اس کے کوئی اور علامتیں کسی دوسری بیماری کی نشاندہی کے لئے موجود ہوں:

آنکھوں میں خارش رہنا۔

آنکھوں کا سرخ ہونا۔

آنکھوں کی اندرونی جلد کا سُوجھا ہوا ہونا۔

زیادہ خراب ہو جانے جو علامات پیدا ہو جاتی ہیں

  1. الرجی جب عدم توجہ اور عدم علاج کے باعث بگڑ جاتی ہے تو مزید بھی کئی علامات ظاہر ہو جاتی ہیں۔
  2. آنکھیں روشنی برداشت ہی نہیں کرتیں۔
  3. قرنیہ سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
  4. نظر انتہائی کم ہوجاتی ہے۔

الرجی
 کا شدید اٹیک ہا ہو توآنکھوں کی یہ شکل عام
ملتی ہے جو اوپر کی تصویر میں نظر آ رہی ہے۔
اوپر کی تصویر میں نظر آنے والی یہ الرجی کی ایک قسم ہے جو بچوں میں عام دیکھنے کو ملتی ہے

الرجی سے پپوٹوں کی اندرونی سطح پر اس طرح کے دانے اور گلٹیاں بن جاتی ہیں۔ جو اوپر والی تصویر میں نظر آ رہے ہیں۔ الرجی سے پپوٹوں کی اندرونی سطح پر بننے والے دانے اور گلٹیاں بڑی بھی ہو جاتی ہیں۔
 
جب اس طرح قرنیہ خراب ہو جائے جیسی اوپر کی تصویر میں نظر آ رہی ہے تو قرنیہ کی پیوندکاری سے ہی نظر کی بحالی ممکن ہو سکتی ہے۔

Uveitis کے مریضوں کی کچھ علامات ان تصاویر میں نظر آ رہی ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *