آنکھوں کی بیماریوں اور علاج کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کیلئے مینو پر کلک کریں

پانی کی نکاسی کے نظام میں خرابی کی علامت علامتیں کیا ہوتی ہیں؟

پانی کی نکاسی کے نظام میں خرابی کی علامت صرف پانی بہنا ہی ہوتی ہے یا کوئی اور بھی علامتیں ہوتی ہیں؟

جب پانی کی نکاسی کے نظام میں خرابی واقع ہو جاتی ہے تو اُس کی خرابی کی نوعیّت کے مطابق مختلف علامات پیدا ہوتی ہیں۔ کچھ کا ذکر ذیل میں کیا جاتا ہے:

اگر راستہ بند ہو جائے یا اُس پانی کو پمپ کرنے کرنے کا نظام کمزور ہو جائے تو پھر پانی ناک میں جانے کی بجائے چہرے پر بہنے لگتا ہے۔

لیکن اگر آنسوؤں کی تھیلی یا راستے کے کسی اور حصے میں انفیکشن بھی ہو جائے تو پھر گندا مواد بھی بننا شروع ہو جاتا ہےاور آنکھوں کے پپوٹے آپس میں جُڑنا شروع ہو جاتے ہیں۔

ایسی صورت میں آنکھ کے قریب ناک کے اوپر دبائیں تو پیپ کی طرح کا مواد نکلتا ہے۔

کئی دفعہ آنکھ کے قریب ناک کے اوپر اُبھار بن جاتا ہے جسے گلٹی بھی کہہ دیتے ہیں۔ یہ گِلٹی بعض اوقات ددر بھی کرنے لگتی ہے۔ اِس کو دابئیں تو پیپ نکلتی ہے۔ ایسی کیفیّت میں اکثر اوقات بخار ہو جاتا ہے۔

یہ پھوڑا بعض لوگوں میں پھٹ جا تا ہے۔ جب یہ مسلسل موجود رہے اور بار بار پھٹتا رہے تو اِسے ناسُور کہا جاتا ہے۔

 

×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× For appointment click here