آنکھوں کی صفائی کے بعد فالتو پانی کی نکاسی راستے کونسے ہوتے ہیں اور یہ نظام کیسے کام کرتا ہے؟
آنکھ کے بیرونی حصوں کی صفا ئی اور تحفّظ کے لیے اللہ تعا لٰی نے ایک شاندار نظام بنایا ہے۔ کُچھ غدود Lacrimal glands بنائے ہیں جو پا نی کی طرح کا ایک محلُول بنا تے ہیں۔ دو بڑے غدود پپوٹوں کے نیچے دائیں اور بائیں ہوتے ہیں اور باقی چھوٹے چھوٹے آنکھ کی حفاظتی جِھلّی Conjuctiva کے اندر ہوتے ہیں۔ اِن غدودوں سے نکلنے والا محلول آنکھ کی صفائی اور آنکھ کی سطح کو مرطوب رکھنے کا کام کرتا ہے۔ استعمال میں آ جانے اور فضا میں بخارات بن کر اُڑ جانے کے بعد جو کافی سارا پانی کی طرح کا محلول باقی بچ جاتا ہے وہ ناک میں چلا جاتا ہے۔ یہی محلول آنسوؤں کی شکل بھی اختیار کرتا ہے۔ آنکھ اور ناک کو ملانے اور نکاسی کا کام کرنے والے نظام کو لیکریمل ڈرینیج سسٹم Lacrimal drainage system کہتے ہیں اِس کے اجزا ذیل کی تصویروں میں آپ دیکھ سکتے ہیں:
Leave a Reply