سب سے اہم کام یہ ہے کہ آنکھ سے پانی آنے کی وجہ تلاش کی جائے بچے کی آنکھ سے پانی آنے کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں اور اکثر کا علاج ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔ مثلاً نیچے کی تصاویر پر غور کریں آپ کو اندازہ ہو جائے گا مختلف بچوں میں مختلف وجوہات ہوتی ہیں۔ ان بچوں کی آنکھوں میں انفیکشن ہو گئی ہے جس کی وجہ سے پانی آ رہا ہے”
سب سے اہم کام یہ ہے کہ آنکھ سے پانی آنے کی وجہ تلاش کی جائے بچے کی آنکھ سے پانی آنے کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں اور اکثر کا علاج ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔ مثلاً نیچے کی تصاویر پر غور کریں آپ کو اندازہ ہو جائے گا مختلف بچوں میں مختلف وجوہات ہوتی ہیں۔ اس بچے کی آنکھوں میں انفیکشن ہو گئی ہے جس کی وجہ سے پانی آ رہا ہے”
ان تینوں بچوں کی آنکھوں میں زخم بنا ہوا ہے جو سبز رنگ کا نظر آ رہا ہے اور اس زخم کے باعث آنکھ سے پانی آ رہا ہے”
اس بچے کی آنکھ میں کالا موتیا یعنی glaucoma ہے جس کی وجہ سے اس کی آنکھوں سے پانی آتا ہے۔
اس بچے کی آنکھ میں پانی آنے کی وجہ یہ ہے اس کی نالی بند ہے اور ایک رسولی بنی ہوئی ہے
چھوٹے بچوں میں آنکھ میں سے پانی بہنے کی اکثر وجہ یہ ہوتی ہے کہ ان کی پانی کو ناک میں لے جانے والی نالی بند ہوتی ہے کیونکہ وہ ابھی بن رہی ہوتی ہے اور اس کے بننے کی ابھی تکمیل نہیں ہوئی ہوتی ۔ اس تصویر میں بچے کی بائیں آنکھ کی نالی بند ہے اور پانی اکٹھا ہو نظر آ رہا ہے۔۔
اس بچے کی بائیں آنکھ کی نالی بند ہے۔ ایک سبز رنگ کی دوائی ڈالی گئی جو بائیں طرف ناک سے باہر نکلتی ہوئی نظر آ رہی ہے جبکہ دائیں طرف وہ آنکھ میں ہی رہی اور آنکھ سے باہر نکل رہی ہے
Leave a Reply