آنکھوں کا بھینگاپنبہت سارے لوگوں کی آنکھوں میں توازن نہیں ہوتا۔ زیادہ تر لوگوں میں بچپن میں ہی یہ مسئلہ سامنے آ جاتا ہے۔ اسے آنکھوں کا ٹیڑھاپن یا بھینگاپن کہتے ہیں۔ بچوں میں مسئلہ انتہائی اہم ہوتا ہے کیونکہ بہت زیادہ بچوں میں یہ مسئلہ سو فیصد قابل علاج ہوتا ہے! لیکن اگر بچپن میں علاج نہ کیا جائے تو اکثر لوگوں میں پھر کوئی علاج ممکن نہیں ہوتا۔ بہت سارے بچوں میں سات سال کی عمر سے پہلے پہلے علاج کرنا ضروری ہوتا ہے! اس لئے جن کے بچوں کو یہ مسئلہ درپیش ہو اُن کیلئے بہت ضروری ہے کہ ذیل کی پوسٹس کا مطالعہ کریں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
درج ذیل پوسٹس میں آنکھوں میں بھینگاپن کے بارے میں مختلف سوالات کے جواب دیئے گئے ہیں
اسلام علیکم میری دوست کا بیٹا ہے. اس کی آنکھوں میں بھینگا پن ہے. ڈاکٹر نے عینک لگائی ہے کہ عینگ سے بھینگا پن ٹھیک ہو جائے گا۔ کیا آگے جا کے عینک اتر جائے گی؟ وہ پوچھ رہی ہے کہ کیا عینک سے یہ مسئلہ ٹھیک ہو جائے گا؟
بہت سے چھوٹے بچوں کی آنکھیں undergrow کرتی ہیں جس کی وجہ سے plus نمبرز کی عینک لگانی پڑتی ہے۔ اگر عینک کے باقاعدہ استعمال
