آپ کی نظر اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

ڈاکٹر آصف کھوکھر ایک سینئر آئی سرجن ہیں جو لاہور میڈیکیئر آئی سنٹر میں بطور کنسلٹنٹ پریکٹس کر رہے ہیں۔ جو کہ جدید ترین تشخیصی اور سرجیکل ٹیکنالوجیز کے ساتھ پاکستان کا بہترین آنکھوں کا مرکز ہے۔

ڈاکٹر کو آنکھوں کے آپریشنز کرتے ہوئے 34 سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے خصوصاً فیکو سرجری، لیزر سرجری، وٹریوریٹینل سرجری، اور اوکولوپلاسٹک سرجری میں اُن کی دلچسپی رہی ہے۔
وہ پیشہ ورانہ مہارت کے لیے پرعزم ہیں۔ اُن کا مشن آنکھوں کی بیماریوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ وہ مریضوں کے لیے اپنی ہمدردی کے لیے مشہور ہیں۔ ہر مریض کو خصوصی توجہ دینا اُن کا خاصہ ہے۔

اگر آپ یا آپ کے گھر میں کسی کو نظر کا مسئلہ ہے تو ماہر آئی سرجن سے بروقت مشورہ کرنا ضروری ہے۔

آپ کی بینائی قیمتی ہے — اسے تجربہ کار ہاتھوں میں محفوظ کریں

Click here and send message to book your appointment or ask your question about LASIK, Squint, or Retina

اپوائنٹمنٹ لینے کیلئے یا لاسک،بھینگاپن، یا پردہ بصارت کے بارے میں اگر کوئی سوال ہے تو یہاں کلک کرکے میسیج کریں

  1. سب سے پہلی بات یہ ہے کہ شفا دینے والا اللہ تعالی ہے اِس لئے اُس سے مسلسل دُعا کرتے رہیں۔ اور جِتنا فائدہ ہوتا جائے اُتنا اللہ کا شکر ادا کرتے جائیں کیونکہ شکر کرنے اور اِحسان کی قدر کرنے سے اللہ تعالی خوش ہوتے ہیں اور اپنی عطاؤں میں اضافہ کرتے ہیں۔ اِس سے توقع ہے کہ جلد از جلد اور مکمل شفاء مل جائے گی۔
    2۔ اپریشن کے بعد کم ازکم ایک ہفتہ آنکھ کو عام پانی سے صاف نہ کریں۔ خصوصاً صابن یا شیمپُو آنکھ میں نہیں جانا چاہئے۔
  2. روزانہ صبح آنکھ کی صفائی صاف روئی سے کریں۔  روئی کو پانی میں اُبالیں؛ اُبلنے کا وقت قریباً آدھا گھنٹہ ہونا چاہئے۔ پھر اُسے ٹھنڈا کریں؛ جب نیم گرم ہو جائے تو اُس روئی سے آنکھ کو صاف کرسکتے ہیں۔ بعد میں آنکھ کی صفائی کے لئے رومال وغیرہ اِستعمال کرنے کی بجائے ٹشو پیپر اِستعمال کریں اور ایک ٹشو پیپر کو بار بار اِستعمال نہ کریں۔
  3. روزانہ صبح صاف روئی کو پانی میں اُبالیں؛ اُبلنے کا وقت قریباً آدھا گھنٹہ ہونا چاہئے۔ پھر اُسے ٹھنڈا کریں؛ جب نیم گرم ہو جائے تو اُس روئی سے ایک دفعہ آنکھ کو صاف کر لیں۔ بعد میں آنکھ کی صفائی کے لئے رومال وغیرہ اِستعمال کرنے کی بجائے ٹشو پیپر اِستعمال کریں اور ایک صفحہ اِستعمال کرکے پھینک دیں اُسے باربار اِستعمال نہ کریں۔
  4. مُجوّزہ قطرے اندازے سے ڈالنے کی بجائے گھڑی دیکھ کر بتائے گئے وقفے کے مطابق آنکھ میں ڈالیں۔ اِسی طرح کھانے والی ادویات کو بھی بڑی باقائدگی سے اِستعمال کریں۔ اپریشن کے بعد کے ابتدائی دن بہت ہی اہم ہوتے ہیں۔ اِس دوران دوائی کے اِستعمال میں بےاِحتیاطی یا بےقائدگی بعض اوقات کسی بڑی پریشانی میں مبتلا کر دیتی ہے کیونکہ نہ جراثیم کسی کا لحاظ کرتے ہیں اور نہ ہی دوائی۔
  5. آنکھ کو ملنے سے خصوصی پرہیز کریں۔
  6. چُبھن، یا معمول سے کُچھ زیادہ پانی آنا ایک قدرتی امر ہے اِس سے نہ گبھرائیں۔ البتّہ اِن میں سے کوئی علامت بہت زیادہ ہو یا کوئی اور علامت نئے سرے سے پیدا ہو جائے یا نظر بہت زیادہ کم ہونے لگے تو فی الفور رابطہ کریں بالکل تاخیر نہ کریں۔
  7. اپریشن کے بعد کچھ وقت کیلئے سُرخی اور چُبھن محسوس ہو گی، علاوہ ازیں معمول سے کُچھ زیادہ پانی بھی آ سکتا ہے اِس سے نہ گبھرائیں۔
  8. بے ہوشی کی صورت میں اپریشن کے قریباً چھ گھنٹے بعد تک کھان پلانا منع ہوتا ہے۔
  9. آنکھ میں جو ٹانکے لگائے گئے ہیں اُن کو عموماً نکالا نہیں جات بلکہ وُہ خود بخود جذب ہو جاتے ہیں، اِس دوران وقتاً فوقتاً آنکھ کا معائنہ کروانا ہوگا تاکہ اگر کوئی پیچیدگی پیدا ہونے لگے تو فوراً اُس پر قابو پایا جا سکے۔
  10. بھینگا پَن کا اپریشن ہونے کے کافی عرصہ بعد تک آنکھ کے سیدھا ہونے کا عمل جاری رہتا ہے، اِس لئے اگر فوری طور پر اگر کُچھ ٹیڑھا پَن موجود ہو تو پریشان نہ ہوں اِنتظار کریں اِنشاءاللہ ہستہ آہستہ مزید بہتری ہو جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *