آنکھوں کی بیماریوں اور علاج کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کیلئے مینو پر کلک کریں

بہت ساری پریشانیاں کُچھ معاشرتی بیمایاں کی وجہ سے ہوتی ہیں، اگر ان کے انڈے ہی تلف کر دئیے جائیں تو شاید بچے پیدا ہی نہ ہوں

  • عجلت اور تذبذب دو بڑی خطرناک بیماریاں ہیں۔ آپ یہ نہ سوچیں کہ میں آج ہی اپنی زندگی کے سارے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کروں گا۔ آپ یہ سوچیں کہ کم از کم آج کوئی اہم مسئلہ نہیں ہے اسلئے آج میں خوش رہوں گا۔
  • نفرت کو اپنے اندر نہیں پالنا چاہئے۔ ہماری نفرت سے دشمن کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا البتہ ہماری اپنی زندگی نفرت سے جہنم بن جاتی ہے۔ سوچنا چاہئے کہ کیا وہ شخص واقعی اتنا اہم ہے کہ ہم اس کے لئے اپنی صحت کو برباد کر دیں؟
  • احسان فراموشی اور ناقدری انسان کی ایک فطری کمزوری ہے۔ لوگ شکریہ ادا کرنا بھول جاتے ہیں۔ اسلئے اگر ہم احسان شناسی کی توقع کریں گے تو ہم خود اپنے آپ کو صدمہ پہنچائیں گے۔ کسی کے ساتھ آپ دس بار اچھا سلوک کریں گے تو شاید ایک بار وہ آپ کا مشکور ہو۔ لوگوں کی توجہ اور محبت مطالبہ کرنے سے نہیں ملتی۔ ہمیں اس لئے احسان کرنا چاہئے کہ اس سے اللہ کی رضا اور نتیجتاً روحانی مسرت حاصل ہوتی ہے۔

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× For appointment click here