آنکھوں کی بیماریوں اور علاج کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کیلئے مینو پر کلک کریں

کیا پریشانیوں سے بھی آنکھیں خراب ہو سکتی ہیں؟

 

اۤنکھیں جسم کا ایک انتہائی حساس حصہ ہیں اور اۤنکھ دوسرے بہت سے اعضاء کے ساتھ بہت پیچیدہ طریقے سے منسلک بھی ہے۔ خصوصاً دماغ کی سرگرمیوں سے اۤنکھوں کا بہت گہرا تعلق ہے۔ دماغ کی سرگرموں سے اۤنکھ متاثر ہوتی ہے اور دماغ کو متاثر بھی کرتی ہے۔

 

سب سے اہم چیز اۤنکھوں کا درد ہے۔ بہت سے مریض اۤنکھوں کے درد یا سر کے درد کے سلسلے میں پریشان پھرتے ہیں۔ اُن کی بہت بڑی تعداد اۤئی سپیشلسٹ ڈاکٹرز کے پاس بار بار جاتی ہے لیکن پھر بھی اُن کی درد صحیح نہیں ہوتی۔ ہمیں بطور اۤئی سپیشلسٹ اۤنکھوں کی درد کا علاج کرتے ہوئے بہت دفعہ یہ پتہ چلتا ہے کہ دراصل دماغ میں طوفان برپا ہے جس کی وجہ سے اۤنکھوں کو درد ہو رہا ہے۔ اسلئے ذہن کے مواد اور اپنی سوچوں کو منظم کرنا درحقیقت اۤنکھوں کا علاج ہی ہے۔

 

ذہنی تناؤ anxiety، ذہنی دباؤ depression بہت سی بیماریوں کی ماں کی حیثیت رکھتی ہے۔ بلڈپریشر اور شوگر کے اۤنے اور پھر خطرناک صورت اختیار کرنے میں جہاں اور بہت سے عوامل کام کرتے ہیں وہاں ذہنی تناؤ اور ذہنی دباؤ بہت ہی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اور یہ دونوں بیماریاں اۤنکھوں کو شدید نقصان پہنچاتی ہیں۔

پریشانیاں

×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× For appointment click here