آنکھوں کی بیماریوں اور علاج کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کیلئے مینو پر کلک کریں

اخراجات کو اپنے کنٹرول میں کیسے لایا جائے کہ پریشانی کا باعث نہ بنیں؟

گیلپ کے ایک سروے کے مطابق 75 فیصد پریشانیاں روپے پیسے سے متعلق ہوتی ہیں اوار اکثر لوگوں کا یہ خیال ہوتا ہے کہ اگر ہماری آمدن میں صرف 10 فیصد اضافہ ہو جائے تو ہماری مالی پریشانیاں ختم ہو جائیں گی حالانکہ اکثر اوقات یہ بات بالکل غلط ہوتی ہے۔ آمدن میں اضافہ ہونے سے سوائے اخراجات بڑھ جانے اور سردردی میں اضافہ ہونے کے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوتا۔ اصل مسئلہ روپے کو سلیقہ سے خرچ کرنے کے فن کو جاننے کا ہے جس سے اکثر لوگ بے بہرہ ہوتے ہیں۔

 

آمدن کو خرچ کرنے باقاعدہ پلان بنانا چاہئے اور پھر اس کے مطابق خرچ ہونا چاہئے۔ بغیر سوچے سمجھے خرچہ نہیں کرنا چاہئے۔ اس بات کا فیصلہ کیجئے کہ مسرت کیسے ملے گی؟ ابنے آپ کو ایک متوازن بجٹ کے اندر رھنے پر مجبور کرنے سے یا قرض خواہوں کے تقاضوں سے۔

اپنی ضروریات کو کاغذ پر لکھیں اور ان کی ترجیحات متعین کریں۔ اخراجات کا حساب رکھیں۔ اور آمدن کے اندر اندر خرچ کریں۔ زیادہ اہم پر خرچ کریں اگر چھوڑنا ضروری ہو تو کم اہم چھوڑ دیں۔

ساکھ قائم کرنے کی کوشش کریں تاکہ اگر کبھی قرض لینے کی ضرورت پڑ جائے تو لے سکیں۔

ھنگامی ضرورتوں مثلاً بیماری، آگ کے اخراجات کے لئے اپنے آپ کو ذہنی طور پر تیار کیجئے اور ہو سکے تو کچھ نہ کچھ انتظام ہر وقت کرکے رکھنا چاہئے۔

اپنے بچوں اور دیگر لواحقین کو ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنا سکھائیے۔

اگر ممکن ہو سکے تو اپنے موجودہ وسائل سے کوئی اضافی آمدن پیدا کرنے کی کوشش کیجئے۔

سپلائی لائین محفوظ رہنی چاہئے۔ کوئی نہ کوئی متبادل ذریعہ آمدن ضرور ہونا چاہئے تاکہ صرف ایک ہی ذریعہ پر انحصار نہ ہو اور اگر وہ چھن جائے تو محتاجی سے بچا جا سکے۔

 

وقت بے شمار مسئلوں کو حل کر دیتا ہے۔ وقت ان مسائل کو بھی حل کر سکتا ہے جن کے بارے میں آپ آج پریشان ہیں۔


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× For appointment click here