آنکھوں کی بیماریوں اور علاج کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کیلئے مینو پر کلک کریں

اۤنکھیں اللہ کی بڑی نعمت ہیں ان کی قدر کیجئے

  • اۤنکھوں کا تفصیلی معائنہ اۤپ کو بہت سی خطرناک بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔
  • Amblyopia، Juvenile glaucoma، Retinopathy of prematurity اور بھینگاپن ایسی بیماریاں ہیں ابتدائی سٹیج پرقابل علاج ہوتی ہیں لیکن جب اۤخری مراحل میں پہنچ جاتی ہیں تو ناقابل علاج ہو جاتی ہیں۔ اور بچوں کو مستقل طور پر نابینا بنا دیتی ہیں۔ان سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ کم ازکم ایک دفعہ اپنے بچے کی اۤنکھوں کا تفصیلی معائنہ کسی اۤئی سپیشلسٹ سے ضرور کروائیں۔
  • عمر کے ابتدائی سالوں میں سامنے اۤنے والی نظر کی کمزوری زیادہ تر اۤنکھوں کی غیرمعمولی بناوٹ کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اۤنکھوں کی ساخت کا یہ نقص نہ دوائیوں سے تھیک ہو سکتا ہے اور نہ ہی عینک سے۔ عینک کے استعمال سے صاف نظر آنا شروع ہو جاتا ہے تاہم نظر کی کمزوری کی وجہ دور نہیں ہوتی یعنی جب عینک اتاریں گے تو پھر صاف نظر نہیں اۤئے گا اور دھندلا ہو جائے گا۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ کچھ عرصہ باقاعدگی سے عینک استعمال کرنے سے نظر کی کمزوری ختم ہو جائے گی۔
  • عینک کو باقاعدگی سے استعمال نہ کرنے سے بچوں میں بہت سی پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں جن میں اہم ترین آنکھوں میں بھینگا پن آ جانا اور سردرد ہوتے رہنا شامل ہے۔ اسلئے جب یہ فیصلہ ہو جائے کہ آپ کی یا آپ کے بچے کی نظر کمزور ہے تو پھر اس حقیقت کو کھلے دل سے تسلیم کرلیں اور باقاعدگی سے عینک کو استعمال کریں تاکہ پیچیدگیوں سے بچا جا سکے اور وقتاً فوقتاً چیک کرواتے رہیں تاکہ جنتا عینک کا نمبر تبدیل ہوتا رہے اتنا عینک کے شیشوں میں تبدیلی کی جا سکے۔
  • بہت سے لوگوں کے مستقل ناباینا پن کا باعث شوگر اور کالاموتیا کی بیماریاں بنتی ہیں۔ انتدائی مرحلے مین یہ دونوں بیماریاں سو فیصد قابل علاج ہوتی ہیں اور اگر بروقت معائنہ کروایا جائے اور حفاطتی تدابیر اختیار کر لی جائیں یا ابتدائی سٹیج پر ہی علاج کروا لیا جائے تو نابیناپن سے بچا جا سکتا ہے لیکن اگر ٹال مٹول سے کام لیا جائے یا علاج میں بےاحتیاطی کی جائے تو یہ دونوں بیماریاں اندھا کر دیتی ہیں!
  • سفیدموتیا کا مرض اگر لاحق ہو جائے تو اس کے علاج میں بلاوجہ تاخیر نہ کرتے رہیں کیونکہ جتنی تاخیر سے علاج ہوتا ہے اتنے ہی پیچیدگیاں پیدا ہونے کے امکانات بڑھتے جاتے ہیں۔
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× For appointment click here