عینک باقاعدگی سے اِستعمال نہ کرنے سے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن سے عینک کے صحیح استعمال کے ذریعے بآسانی نجات حاصل لی جا سکتی ہے۔ چند مسائل ذیل میں درج کیے جا رہے ہیں
ٹی وی دیکھتے ہوئے، ڈرائیونگ کرتے ہوئے، یا پڑھتے ہوئے صاف نظر نہیں آتا؛ اور چونکہ صاف نظر آئے بغیر کام نہیں چل سکتا اِس لئے آنکھوں کو غور کرنا اور زور لگانا پڑتا ہے۔ جس سے آنکھیں بھاری بھاری محسوس ہوتی ہیں، تھک جاتی ہیں، سُرخ ہونے لگتی ہیں، اور الفاظ پر توجہ مرکوز رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔
بچوں کی پڑھائی اور دیگر کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ نفسیاتی مسائل پیدا ہوتے ہیں سردرد ہوتی ہے جو بچوں میں بعض اوقات اتنی شدید ہوتی ہے کہ ساتھ اُلٹیاں بھی انے لگتی ہیں۔
پیشہ ورانہ کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ بہت سے لوگ ایسے کام چھوڑ دیتے ہیں جن پر نظر لگانی پڑتی ہے اور یہ کہتے دکھائی دیتے ہیں کہ “بس جی اب ہم بوڑھے ہو گئے ہیں”۔ حالانکہ اِس بڑھاپے پر بآسانی قابو پیایا جا سکتا ہے۔
اگر کسی بچے کی ایک آنکھ کی نظر دوسری آنکھ کی نسبت کافی زیادہ کمزور ہو تو زیادہ کمزور آنکھ کی نشوونما ناقص رہ جاتی ہے۔ کیونکہ اُس آنکھ سے حاصل ہونے والی معلومات کی دماغ توجیہ نہیں کر پاتا اور بالآخر دماغ کے اُس حصّے کی بھی نشوونما ناقص رہ جاتی ہے اس کیفیت کا نام Amblyopia ہے۔ اگر چھوٹی عمر میں اس تکلیف کا پتہ چل جا ئے تو تقریباً سو فیصد علاج ممکن ہوتا ہےلیکن بعد میں اس کا علاج نا ممکن ہو جاتا ہے۔ ایسی آنکھ عملی طور پر نابینا ہی ہو جاتی ہے۔ پھر کسی دوائی یا اپریشن سے بھی اس کا علاج ممکن نہیں رہتا۔ پہلے تو بارہ سال کی عمر کو اِس کی حد قرار دیا جاتا تھا لیکن اب اِس میں کافی اختلاف ہے۔ زیادہ تر تحقیقات آٹھ یا نو سال کی حد مقرر کر رہی ہیں۔
بہت سارے بچوں میں آنکھوں کے ٹیڑھا پن کی وجہ نظر کی کمزوری ہوتی ہے۔
جس انکھ میں یہ نقص ہوتا ہے بہت سارے لوگوں میں وہ آنکھ ٹیڑھی [بھینگی] ہو جاتی ہے۔ یہ نقص بچپن میں بھی سامنے آ سکتا ہے بڑی عمر میں بھی۔
اِس کے علاوہ جن بچوں کی نظر زیادہ کمزور ہو وہ اگر عینک استعمال نہ کریں تو اُن کی آنکھوں میں ٹیڑھا پن آنے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔ خصوصاً جو آنکھ زیادہ کمزور ہو وہ ٹیڑھی ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
کئی لوگوں میں نفسیاتی مسائل بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔
نظر کی کمزوری کی وجہ سے سردرد بہت عام تکلیف ہے۔
Leave a Reply