آنکھوں کی بیماریوں اور علاج کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کیلئے مینو پر کلک کریں

کالا موتیا کا اپریشن کیسے کیا جاتا ہے؟

کالا موتیا کا اپریشن کرنے کے مختلف طریقے ہیں جن کو مختصرا نیچے بیان کیا گیا ہے:

لیزر کے ذریعے علاج

کالا موتیا کے علاج میں لیزر شعاعیں مختلف طریقوں سے استعمال کی جاتی ہیں۔

Argon laser

لیزر کی یہ قسم ٹرابیکولر میشورک کے سوراخ کھولنے کیلئے استعال کی جاتی ہے۔ اس اپریشن کو ALT اور SLT اپریشن کہا جاتا ہے۔ یہ طریقہ Open angle glaucoma کے علاج کیلئے مفید ہے۔

Yag laser

لیزر کی یہ قسم Narrow angle glaucoma  کے علاج کیلئے استعال کی جاتی ہے۔ اس کے ذریعے آئرس میں سوراخ کئے جاتے ہیں جو نکاسی کے لئے متبادل راستے کا کام کرتے ہیں۔

Diode laser

لیزر کی یہ قسم Neovascular glaucoma کے علاج کیلئے استعمال کی جاتی رہی  ہے۔ اب جدید تحقیقات میں سفارشات کی جا رہی ہیں کی اس لیزر کو Open angle glaucoma  کے علاج کے لئے بھی استعمال کیا جانا چاہئے۔

اپریشن کرکے مصنوعی راستہ بنانے کا طریقہ

مواد کی نکاسی کیلئے  مصنوعی بنانے کے مختلف طریقے ہیں جو رکاوٹ کی مختلف قسموں میں مختیار کئے جاتے ہیں۔ ان میں درج ذیل زیادہ مستعمل ہیں:

  • Trabeclectomy
  • Trabeculotomy

مختلف والو استعمال کرنے کا طریقہ

مختلف قسم کے والو مارکیٹ میں دستیاب ہیں تاہم ابھی تک یہ والو اتنی زیادہ اچھی کوالٹی کے نہیں بنائے جا سکے کہ ان کو ترجیح اول کے علاج کے طور پر اختیار کیا جا سکے۔ یہ زیادہ تر ان مریضوں میں استعمال کئے جاتے ہیں جن میں دوسوے طریقے ناکام ہو چکے ہوں۔ زیادہ استعال ہونے والے درج ذیل ہیں


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× For appointment click here