فلوٹرز اُس وقت نظر آتے ہیں جب وِٹریَس Vitreous میں کوئی ایسی چیز آ جاتی ہے جو مکمل شفّاف نہیں ہوتی ۔ ایسی چیز کا سایہ پردہٴ بصارت پر بننے لگتا ہے جو پھر ہمیں نظر آنے لگتا ہے۔ چنانچہ اِس محلول میں جو چیز تیر رہی ہوتی ہے وہ حرکت کرتی ہوئی نظر آتی ہے اِسی لئے اِن کا نام فلوٹرز رکھا گیا ہے یعنی “تیرنے والے“۔ یہ اَشیاء بہت چھوٹی یعنی خوردبینی سائز کی ہوتی ہیں۔ اِن کی شکلیں بھی مختلف قسم کی ہوتی ہیں اور ان کی شکلیں اکثر بدلتی بھی رہتی ہیں۔ نیچے نظر آنے والی تصاویر مختلف لوگوں نظر آنے والی تصاویر ہیں:
Leave a Reply