NonFoldable لینز
PMMA لینز
یہ لینز سخت ساخت کے ہوتے جن کو ڈالنے کے لئے ایک بڑے سائز کا چیرا دیا جاتا ہے۔ اب زیادہ تر متروک ہوتے جا رہے ہیں۔ اسی وجہ سے اس راستے کو بند کرنے کے لئے ٹانکے لگانے ضروری ہوتے ہیں۔ یہ سخت ہوتے ہیں اور فولڈ نہیں کئے جا سکتے۔ شروع میں صرف یہی ہوتے تھے اب صرف وہاں ڈالے جاتے ہیں جہاں سستے آپریشن کرنا مقصود ہوں۔
Foldable IOL لینز
یہ وہ لینز ہیں جو نرم میٹریل کے بنے ہوتے ہیں۔ آنکھ میں چھوٹا سا چیرا دیا جاتا ہے۔ اِس لینز کو دُہرا کرکے اِس چھوٹے سے راستے میں سے آنکھ کے اندر داخل کر دیا جاتا ہے۔ اندر جا کر یہ کھُل کر بڑے ہو جاتے ہیں چنانچہ اُن کو مطلوبہ جگہ پر فٹ کر دیا جاتا ہے۔ فولڈایبل لینزز کی چند اپم اقسام کا تعارف ذیل میں درج ہے:
Aspheric لینز
نرم عد سوں میں اب Aspheric لینز آ گئے ہیں اِن سے نظر کی کوا لٹی بہت بہتر ہو جا تی ہے اور کئی قسم کی مشکلات جِن سے ذ ہین لوگوں کو سا منا کر نا پڑتا تھا اَب کم ہو گئی ہیں۔ اس سے نظر بہت حد تک قدرتی عدسہ جیسی حا صل ہو جا تی ہے۔ جدید جتنے بھی لینز آ رہے ہیں وہ سب Aspheric ہیں۔
Toric لینز
یہ لینز ڈالنے سے دور کی نظر مکمل طور پر صحیح ہو سکتی ہے کیونکہ عام طور پر آپریشن کے بعد بہت سارے مریضوں کو سلنڈر نمبر کی عینک استعمال کرنی پڑتی ہے لیکن ٹورک لیز ڈالنے سے سلنڈر نمبر بھی ختم ہو جاتا ہے۔
Multifocal لینز
ملٹی فوکل Multifocal لینز انسانیت کے لئے وا قعتا ایک بڑی نعمت ہے ۔ اِس لینز کا مقصد ہے کہ اِس کے ذریعے دوُر اور نزدیک سب بغیر عینک کے دیکھا جا سکے۔ دوُسری ساری اقسام کے لینز لگنے کے بعد دوُر کی نظر کیلئے تو عموما عینک کی ضرورت ختم کی جا سکتی ہے، لیکن قریب کی عینک استعمال کرنی ضروری ہوتی ہے۔ در میانے فا صلے کی نطر میں کُچھ نہ کُچھ مشکل بہرحال پیش آتی ہے،کیونکہ یہ لینز دراصل Bifocal ابھی تک صحیح معنوں میں ملٹی فوکل نہیں بن سکے۔ اِس لینز کی ایجاد سے یہ بات کا فی حد تک حا صل ہو گئی ہے کہ تمام فا صلوں پر عینک کے بغیر دیکھا جا سکتا ہے۔ اور صاف اور اعلی کوالٹی کی نظر حاصل کی جا سکتی ہے۔ اِس کی ایک بہت اہم بات یہ ہے کہ یہ دونوں آنکھوں میں ڈالنا ضروری ہوتا ہے اگر صرف ایک آنکھ میں ڈالا جائے تو دیکھنے میں کافی مشکل پیش آتی ہے۔
ملٹی فوکل لینز بھی Toricموجود ہیں جس کی وجہ سے سلنڈر نمبر بھی ختم ہو جاتا ہے۔
Leave a Reply