آنکھوں کی بیماریوں اور علاج کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کیلئے مینو پر کلک کریں

کیا فلوٹرز کا علاج ضروری ہوتا ہے؟

کیا فلوٹرز کا علاج کرانا ضروری ہے؟

اگر مختصر ترین الفاظ میں جواب دینا ہو تو جواب یہ ہے  کہ اِن کے علاج کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ لیکن اتنا اِختصار نظر لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ وجہ یہ کہ  فلوٹرز دیکھنے والے لوگوں کی عظیم اکثریت کو تو  یہ کوئی نقصان نہیں پہنچاتے لیکن جن کو پہنچاتے ہیں اُن کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ اِس لئے یہ فیصلہ کرنا ضروری ہوتا ہے کہ آیا یہ وہ نقصان پہنچانے والی قسم تو نہیں ہے۔

فلوٹرز میں سے کئی وقت کے ساتھ خون میں جذب ہو کر چھوٹے ہو جاتے ہیں، اور بہت  سے  آہستہ آہستہ اپنی جگہ بدل لیتے ہیں جس سے وہ بہت کم نظر آتے ہیں۔چنانچہ اِس طرح کے فلوٹرز کے علاج کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔

ایک اور حقیقت یہ ہے کہ آہستہ آہستہ انسانی نفسیات اُسے قبول کر لیتی ہے اور انسانی ذہن اُنھیں بھول جاتا ہےجس سے اُن کے باعث پیدا ہونے والی پریشانی انتہائی کم ہو جاتی ہے۔چنانچہ اِس صورتِ حال میں بھی علاج کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

اِن کا علاج کرانا کب ضروری ہو جاتا ہے؟

1۔ اگر فلوٹرز اچانک ظاہر ہوں۔

2۔ اگر فلوٹرز کی تعداد بڑھنا شروع ہو جائے۔

3۔ اگر فلوٹرز نظر آنے کا دورانیہ بہت زیادہ بڑھ جائے۔

4۔ اگر فلوٹرز کے ساتھ چمک بھی نظر آنے لگے۔

5۔ اگر فلوٹرز کے ساتھ درد  بھی ہونے لگے۔

6۔ اگر نظر میں نمایاں دھندلا پن بھی آجائے۔

7۔ اگر فلوٹرز کے علاوہ کسی ایک سائیڈ پر نظر بھی کم ہو جائے۔

 


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× For appointment click here